پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اکتوبر میں الیکشن ہوتا دیکھ رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی گجرات ڈسٹرکٹ چوہدری انصر محمود

جدہ (امیر محمد خان ) پاکستان اسوقت شدید سیاسی بحران کا شکار ہے اسکی اصل وجہ حکمران یا لیڈری کےشوقین پاکستانیت کی بجائے علاقائیت کی بات کرتے نہیں تھکتے، یہی وجہ ہے کہ ہم ایک قوم نہیں بن سکے، یہ بات گجرات ڈسٹرکٹ کے امیر جماعت اسلامی (پاکستان) چوہدری انصر محمود نے ” چوہدری شفقت محمود کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انکا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کا نصب العین پاکستان میں نظام شریعت کا نفاذاور عوام کے فلاح وبہبود کو فروغ دینا ہے، چوہدری انصر محمود جو جماعت اسلامی کے ممبر مجلس شوریٰ بھی ہیں، نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے پاس بھرپور وسائل و ٹیلنٹ ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اکتوبر میں الیکشن ہوتا دیکھ رہے ہیں جس میں جماعت اسلامی بھرپور حصہ لے گی جبکہ پی ٹی آئی کو جگہ جگہ سے شکست کا سامناہوگا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہ کرنے میں اسکے اپنے ہی غیر تربیت یافتہ، غیر تہزیب یافتہ طبقے کاہاتھ ہے جس نے پاک افواج کی امیج کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی اور دنیا بھر میں پاکستان اور فوج کے امیج کو مجروح کرنے کی کوشش کی، ایک سوال کے جواب میں چوہدری انصر کا کہناتھا کہ الیکشن یقینی ہے تاہم نتائج میں معلق حکومت کے آنے کے خدشات سے انکار نہیں کیا جاسکتا، انکا کہناتھا کہ نئی حکومت بننے کے بعد نیک نیت، باصلاحیت تعلیم یافتہ امیدوار سامنے آئے اور صرف پاکستان اور اسے مستحکم کرنے کی بات کرے، سچ کو سچ کہے اور ملک سے بددیانتی کو ختم کرے،انکا کہناتھا کہ جو بھی حکومت برسراقتدار آئے، تعلیمی ماحول کو صحیح سمت دے اور اسٹوڈنٹ یونین بحال کرے تاکہ نئی لیڈر شپ پیدا ہو، چوہدری انصر محمود جو گجرات ڈسٹرکٹ کے “الخدمت فاؤنڈیشن” کے نگراں بھی ہیں، انکا کہنا ہے کہ گزشتہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے آثا ابھی باقی ہیں، تاہم الخدمت نے ان متاثرہ علاقوں سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی کے میں کروڑوں روپے کے امدادی سامان پہنچائے ہیں موبائل اسپتال، ایمرجنسی رہائشی کیمپس قائم کئے، جبکہ مستقبل کی منصوبہ بندی ابھی سے شروع کردی ہے جن میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نےکہا کہ الخدمت ملک سے باہر جہاں جہاں حکومت کے ایکسیس ہیں وہاں امدادی سامان لیکر پہنچی ہے، جن میں ترکی، جاپان سرفہرست ہے جہاں مشکل وقت میں الخدمت نے پوری جانفشانی سے کام کیاہے،##

[