پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا کی جانب سے یومِ تکبیر اور یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔۔

پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 25 سال مکمل ہو گئے، دنیا بھر میں پاکستانی یوم تکبیر جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔25 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں بروز اتوار بتاریخ 28 مئی 2023ء پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا کی جانب سے یومِ تکبیر اور یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور شہداء پاکستان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے اس تقریب میں پورے آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی،کی مذہبی،سیاسی،رفاہی،اسپورٹس تاجر برادری،نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں قرآن پاک کی تلاوت کی

سعادت ملک حسن اعوان نے حاصل کی۔ہدیہ نعت پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ عبدل ارفاق نے ادا کی۔ اس موقع پر جن مقررین نے خطابات کئے ان میں صدر پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا امجد بھٹی،پروفیسر ملک شرکت اعوان،جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا،ملک امین اعوان،ملک عمیر اعوان، منیر احمد مغل،الحاج خواجہ نسیم،فہیم بابر خان،منظور مغل،حافظ نعیم اور کلیم مسیح شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے احیاء اور فخر کا دن ہے۔ جس نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے استحکام پیدا کیا۔ 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربہ ایک تاریخی لمحہ اور ملکی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا جس نے پاکستان کو دنیا کی 7ویں ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔مزید مقررین نے پاکستان میں 9 مئی کے واقعے کی سخت مذمت کی۔مقررین کا کہنا تھا۔ وطن کی حرمت کے امین شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، دفاع وطن

اور قانون کی عملداری کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں،ارض پاک کی خاطر شہدا ءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پاک فوج کے شہداء نے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جام شہادت نوش کیا۔ اورسیز پاکستانی عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔مزید انھوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔اور پاکستان کی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی بھی اندرونی اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دم تیار ھے۔ آخر میں حافظ نعیم نے کشمیری عوام ،فلسطین،شہداء پاکستان،پاکستانی افواج، پاکستان کی سلامتی و استحکام اور شرکاء کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ بعد از صدر پاکستان عوامی پارٹی آسٹریا امجد بھٹی نے تمام لوگوں کا تقریب میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔
=======================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================