رانا ثنا اللہ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم، ڈی جی سی فیصل نصیر کا شکریہ ادا کیا

رانا ثنا اللہ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم، ڈی جی سی فیصل نصیر کا شکریہ ادا کیا

رانا ثنا اللہ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم، ڈی جی سی فیصل نصیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ہماری ایجنسی ہے جو پہلی دفاعی لائن ہے، اس ایجنسی نے گزشتہ دنوں دہشت گردی کے خلاف ایسی بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں کہ پوری قوم کو آئی ایس آئی کے ہر رکن، اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور ڈائریکٹر جنرل سی میجر جنرل فیصل نصیر پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
=======================

ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کا ’ریپ، چھاپہ مار ڈرامہ‘ بے نقاب کرنے کیلئے آدھی رات کو پریس کانفرنس کرنے پر اصرار کیا‘

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کا ’ریپ، چھاپہ مار ڈرامہ‘ بے نقاب کرنے کے لیے آدھی رات کو پریس کانفرنس کرنے پر اصرار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ سازشیں کر رہا ہے کہ کسی طرح کوئی واقعہ ہو جائے، اس نے یہ منصوبہ بنایا کہ یا تو پی ٹی آئی کے کسی معروف کارکن کے گھر پر حملہ کر یں، ایک، دو لوگوں کو ماریں اور پھر ہم پر الزام لگا دیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے یہ بھی منصوبہ بنایا کہ وہ کسی طرح ’ریپ ڈرامہ‘ بنا کر لوگوں کو جذباتی کر یں، ہماری ایک انٹیلی جنس ایجنسی نے اسے روکا اور مجھے آدھی رات کو بتایا گیا کہ یہ ہونے والا ہے، اس بے شرم آدمی کو کوئی نہیں جانتا، ہوسکتا ہے آج رات کوئی واقعہ کر دے۔ اس لیے قوم کو یہیں اور ابھی بتانا چاہیے۔’
==========================
پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں تو شہدا کے لواحقین کو کیا جواب دیں گے, رانا ثنا اللہ کا سوال

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کرتی ہے تو پھر وہ شہدا کے لواحقین کو کیا جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کریں گے تو شہدا کے لواحقین کو کیا جواب دیں گے؟ ہم ان کا سامنا نہیں کر سکتے، جب اس سارے معاملے کی انکوائری ہوگی تو ذمہ داری اس فتنے پر عائد ہوگی۔
=============================
نواز شریف، شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ بے گناہوں کو گرفتار نہ کیا جائے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی واضح ہدایت ہیں کہ بے گناہوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہدایات ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے لیکن ہم کسی بھی بے گناہ کو گرفتار نہیں کریں گے اور کسی جرم کرنے والے کو کسی بھی قیمت پر رہا نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ان سے پوچھے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ قید تنہائی بہت مشکل ہے تو جب تین چار سال وہ حکومت میں تھے تو انہیں کہنا چاہیے تھا کہ قیدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیلوں میں رہیں گے۔
جن کا جرم قابل معافی ہے، انہیں معاف کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران صرف ان لوگوں کو معاف کیا جائے گا جن کے جرائم قابل معافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کے جرائم قابل معافی نہیں ہیں وہ اپنی ہر ممکن کوشش کر سکتے ہیں لیکن انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

============================
دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے کم سزا کے مستحق نہیں، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے اور ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے کم سزا کے مستحق نہیں۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شر پسند اور دہشت گرد اتنے ہی مجرم ہیں جتنا کلبھوشن یادیو ہے۔

کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں حساس معلومات تھیں، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں بہت ’حساس‘ مواد اور قیمتی معلومات موجود تھیں۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ اگر وہ خفیہ معلومات کسی کے ہاتھ لگ جاتیں تو پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا سوال اٹھایا کہ جن لوگوں نے وہاں موجود اشیا کو جلایا یا اپنے ساتھ لے گئے، کیا ان کی بازیابی فوج کی ذمہ داری نہیں؟
==============================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================