شہدا کی یادگاریں جلانے والے تخریب کاروں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، نواز شریف
سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کردی۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔
====================
بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز
حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================