گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوگئے


گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد خانہ بدوش تھے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
===============================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================