آج نجم سیٹھی صاحب کی سالگرہ کے موقع پر میاں نواز شریف صاحب نے سیٹھی صاحب اور جگنو محسن کو لندن کے ایک ریستوران میں لنچ پہ مدعو کیا۔ میاں صاحب کے صاحبزادے حسن نواز بھی موجود تھے
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو محسن کے ساتھ لندن کے ہوٹل میں 2گھنٹے وقت گزارا، اس موقع پر ان کے بیٹے حسن نواز بھی موجود تھے،ہفتہ کے روز نجم سیٹھی کی سالگرہ تھی،جس کے تناظر میں میاں نواز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے اعزاز میں کھانا دیا گیا،2گھنٹے کی ملاقات میں ملکی و عالمی سیاست پر بات چیت ہوئی،جس کے دوران میاں نوازشریف نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی ترقی کے حوالے سے نجم سیٹھی کے کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نجم سیٹھی پاکستانی کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید بلندیوں پر لے جائیں گے،پاکستانی سیاست کے حوالے سے جب پی ٹی آئی اور عمران خان کے حالیہ حالات پر گفتگو ہوئی تو میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے،نوازشریف نے نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو محسن کو پرتپاک انداز میں ہوٹل سے رخصت کیا۔
============================
بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کا اعتراف
سینیئر اداکارہ، میزبان و لکھاری بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔
بشریٰ انصاری کی ڈراما ساز اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں آئی تھیں اور اس وقت ڈراما نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔
اس کے بعد اگرچہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر دوسری شادی کا اعتراف نہیں کیا تھا۔
اب انہوں نے تازہ انٹرویو میں دوسری شادی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پہلے شوہر ہدایت کار اقبال انصاری سے 36 سال بعد طلاق لینے سے قبل وہ ان سے ایک دہائی تک علیحدہ رہی تھیں، جس کی کبھی کسی کو خبر ہی نہیں ہوئی۔
بشریٰ انصاری نے پہلی بار جنوری 2020 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں طلاق لیے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے دسمبر 2020 میں ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وہ طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن بچوں کی وجہ سے انہوں نے 36 سال صبر کیا اور بچوں کے ہاں بچے ہونے کے بعد طلاق لی۔
انہوں نے دونوں انٹرویوز میں طلاق لینے کا سال نہیں بتایا تھا،تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے طلاق لی۔
اب اداکارہ نے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ طلاق لینے سے قبل وہ ایک دہائی تک شوہر سے الگ رہی تھیں۔
’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر بتایا کہ انہوں نے شادی کے 36 سال بعد طلاق لی اور انہیں ایسا کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
انہوں نے سابق شوہر اقبال انصاری کی تعریفیں کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اچھے ڈائریکٹر اور ڈراما نگار ہیں لیکن ان سے ان کے ذاتی معاملات بہتر نہ چل سکے، جس وجہ سے انہیں طلاق لینی پڑی۔
ان کے مطابق اقبال انصاری اچھے والد بھی ہیں اور تاحال وہ اپنی بچوں سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے ان سے طلاق لینے کے بارے میں متعدد بار فیصلہ کیا تھا لیکن ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے خاموش ہوجاتی تھیں مگر جب معاملہ حد سے گزر گیا تو انہوں نے طلاق لے لی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ تاحال اقبال انصاری سے رابطے میں ہیں اور اب بھی ہر تیسرے دن ان کی سابق شوہر سے کبھی بچوں کے معاملے پر تو کبھی کسی دوسرے معاملے پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
بشریٰ انصاری نے دوسری شادی پر بھی بات کی اور کہا کہ اس کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایسا فیصلہ کرنا بہادری کا کام ہوتا ہے۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ سماج کسی کو کوئی کام نہیں کرنے دیتا لیکن انہوں نے کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خود کو دوسرا موقع دیا اور شادی کرلی۔
انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد کئی سال تک وہ صرف اسی وجہ سے ہی محفوظ رہیں کہ بہت سارے لوگ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ شوہر سے خفا ہیں اور کسی کو کوئی علم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کسی نے شادی کی پیش کش ہی نہیں کی تھی۔
اگرچہ انہوں نے انٹرویو میں پہلی طلاق اور دوسری شادی پر باتیں کیں، تاہم انہوں نے ایک بار پھر یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب ہوئی اور انہوں نے دوسری شادی کب کی؟
تاہم انہوں نے بتایاکہ انہوں نے شادی کے 36 سال بعد طلاق لی، ان کی شادی 1978 میں اقبال انصاری سے ہوئی تھی، اس حساب سے انہوں نے 2014 میں طلاق لے لی تھی۔
https://www.dawnnews.tv/news/1203696/
=============================
عفت عمر کے ڈیلاس میں سیرسپاٹے
دیگر افراد بھی عفت عمر کی ان تصاویر پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ عفت عمر کے امریکی شہر ڈیلاس میں سیرسپاٹوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
ا داکارہ نے ڈیلاس میں سیر سپاٹوں کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیں جس کے بعد سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستانی اداکارہ عفت عمر کو اپنے منی اسکرٹ کے لباس پر منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا مختصر لباس میں عفت عمر کی یہ تصاویر کسی زاویہ سے مداحوں کو پسند نہیں آئی۔
ان تصاویر کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ایک صارف نے اصلاح کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری عفت، کوئی شخص اپنی بنیاد (اسلام اور اس کی تعلیمات) سے بھاگ کر کیسے خوش اور پرسکون رہ سکتا ہے، براہ کرم بنیاد پر قائم رہنے کی کوشش کریں، آخرت کے لئے پہلے سے تیار ہو جائیں۔
عفت عمر کے ڈیلاس میں سیرسپاٹے
صرف یہی نہیں دیگر افراد بھی عفت عمر کی ان تصاویر پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عفت عمر فیمینیزم کی دلدادہ ہیں اور وہ اکثر و بیشتر عمران خان کے مخالف بیانات دیتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے عمران خان کے حامی ہمیشہ انکی پوسٹ پر تلخ جملوں کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
https://www.haleem.com.pk/news/1494-
=============================