پاکستان تحریک انصاف کے چھ رہنما تحریک کو خیر باد کہنے کیلے تیار تحریک سے انحراف کرنے والے رہنماؤں میں سے 2 کا تعلق کراچی ،تین کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے


یہ دعویٰ امریکہ میں مقیم مشہور پاکستانی صحافی کامران جیلانی نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کیا۔
===============================================

نادیدہ قوتوں کا خوف یا ذاتی مفادات کیلے وفاداریوں کا سودا
پاکستان تحریک انصاف کے چھ رہنما تحریک کو خیر باد کہنے کیلے تیار
تحریک سے انحراف کرنے والے رہنماؤں میں سے 2 کا تعلق کراچی ،تین کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے

ملک کی نادیدہ قوتوں کے روایتی کھیل کا شکار ہونے والے 6 رہنما آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرینس سے خطاب کر سکتے ہیں

حالات اور سربستہ منصوبہ بندی سے آگاہی رکھنے والے پاکستان کے ایک معتبر ذریعہ کا دعوں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت اور طاقت کو ختم کرنے کیلے ملک کی فیصلہ ساز قوتوں نے اسی فارمولے پر عملدرآمد شروع کردیا جو ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف استعمال کیا گیا تھا نادیدہ قوتوں کا خوف، مفادات یا بلیک میلنگ کی وجہ سے وفاداریوں کے سودوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

معتبر ذریعے کا دعوی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چھ رہنما تحریک کو خیر باد کہنے کیلے تیار ہیں اور
تحریک سے انحراف کرنے والے رہنماؤں میں سے 2 کا تعلق کراچی ،تین کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے

ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ملک کی نادیدہ قوتوں کے روایتی کھیل کا شکار ہونے والے 6 رہنما آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرینس سے خطاب کر سکتے ہیں

ذرائع کا دعوی ہے کہ کراچی سے ممکنہ طور پر تحریک سے انحراف کرنے والوں میں علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں

ذرائع نے نادیدہ قوتوں کی منصوبہ بندی کے تناظر میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سقوط متحدہ قومی موومنٹ والے فارمولے کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ایک دوسری طرف پی ٹی آئی میں دھڑا بندی کے ساتھ رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل بھی تیز ہوجائے گا

ذرائع کا دعوئ ہے کہٗ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں شمار کئے جانے والی کئی سیاسی شخصیات نادیدہ قوتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہی تھیں جن کو شک کی زد میں آنے سے بچانے کیلے گرفتاری کا ڈرامہ بھی رچایا گیا تھا
ان آلہ کا رہنماؤں میں سے ایک رہنما آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں
– [ ] ذرائع کے مطابق کارکنوں کو اس رہنما سے دور ہونے کی ہدایت سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی کی تھی

========================================
فوج کیخلاف کبھی گیا نہ جاؤں گا، PTI رکن اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی اورقومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے ہی اداروں سے لڑنا پڑے گا،کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے، فوج کیخلاف کبھی گیا نہ جاؤں گا،۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں فوج کے خلاف نہ کبھی گیا اور نہ کبھی جاؤں گا، پی ٹی آئی نے وہ کام کر دیا، جو کبھی بھارت بھی نہیں کرسکا، مجھے 65 اور 71 کی جنگیں اچھی طرح یاد ہیں، آج اسی فوج کی وجہ سے پاکستان سلامت ہے اور پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، انفرادی طور پر جھگڑا ہوتا ہے، یہ ہوسکتا ہے مجھے کسی کی شکل پسند نہ ہو، کوئی بریگیڈیئر یا کوئی جنرل پسند نہ ہو،اگر میں بیٹھ کر پوری فوج کو کہوں گا کہ یہ فوج صحیح نہیں ہے اور فوج کے اوپر خاص طور پر شہدا اور ان کی یادگاروں پر ہنگامہ آرائی اور جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے، ہم کیا کہنا چاہتے ہیں‘کون لوگ تھے مجھے نہیں معلوم کیونکہ میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں لیکن جو لوگ تھے وہ غلط تھے اور فوج کے خلاف جانا کہیں سے درست نہیں ہےجو کام اب تک بھارت کا باپ نہیں کرسکا۔

==========================

سینئر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پارٹی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق علی زیدی نے کہا ہے کہ میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئےمنظم پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ مجھے کالے قانون ایم پی او کےتحت گرفتارکیا گیا، میری والدہ کے گھرکو ایک ماہ کیلئے سب جیل قراردے دیاگیا ہے اوراب میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئےمنظم پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کا احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ علی زیدی نے مولوی محمود کا نام لئے بغیر کہا کہ افسوس کہ کچھ دوست جال میں پھنس کر جھوٹ کی سازشی تھیوریوں میں فریق بھی بن جاتےہیں، کبھی نہیں چاہوں گا کہ اسیری کے دنوں میں مجھ پرجو گزری وہ ان پرگزرے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے، ہمیں ساری توجہ پاکستان کو کرپٹ،جرائم پیشہ افرا د سےبچانے پرلگانی چاہیے کیونکہ اس وقت قانون اورآئین کی نہیں بلکہ کرمنلز کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام مشکلات کےباوجود عمران خان کےساتھ وفادار رہوں گا، علی زیدی نے آصف زرداری،نواز شریف اور ،فضل الرحمان کو زہریلے سانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کےخلاف جنگ جاری رکھےگی۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی سے الگ ہونے اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں، 9مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر ترجمان پی ٹی آئی نے سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب صدیقی کے پارٹی چھوڑنےسے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں وہ بدستور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی پولیس نے شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ رات حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے شہر یار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا۔ شہریار آفریدی کے بیٹے نے الزام لگایا تھاکہ پولیس نے والدین کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔
==========
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ 2 ہفتوں کی بات ہے پھر تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اہم ہدایت جاری کر دی۔
عمران خان کی زیرِ صدارت ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں عوامی پاور شو کرنے اور 18 مئی جمعرات کو مریدکے میں جلسے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی خطاب کریں گے۔ اجلاس میں عمران خان نے گوجرانولہ مریدکے کے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹاسک سونپ دیے جبکہ انہیں گرفتاریوں سے بچنے کی بھی ہدایت کر دی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مریدکے میں ہمارا جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر حکومت کیلیے دفعہ 144 نہیں تو ہمارے لیے کیوں ہے؟ انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو پُرامید رہنے کی نوید سناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ 2 ہفتوں کی بات ہے پھر معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ انکوائری ہوئی تو ثابت کروں گا کہ مظاہرین میں شامل اشتعال انگیز لوگ کون تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی کوشش کے بعد بیان ریکارڈ کیا تھا، اس بیان میں کارکنوں سے مسلسل کہا کہ جو بھی اشتعال انگیزی ہو آپ نے پُر امن احتجاج کرنا ہے، کارکنوں کو تلقین کی کہ کوئی جتنا مرضی اشتعال دلائے آپ نے پر امن رہنا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔ عمران خان نے مذکورہ ویڈیو میں بتایا تھا کہ زمان پارک کے باہر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا، اسلام آباد اور لاہور میں آئی جیز نے دو ٹیمیں بنائی ہیں جو ہمارے لوگوں میں شامل ہو کر چار پانچ پولیس اہلکاروں کو ماریں گے۔ جہاں سے ہنگامہ شروع ہو گا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
===============================
سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا،وزیراعظم شہباز شریف
سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا۔ ۔۔۔عمران نیازی ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔۔۔۔۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ۔۔۔۔ٹویٹر پرمسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی پی ٹی آئی کے ہاتھوں تباہی کی تصاویر شیئر کر دیں-
==============================
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کمیشن اور اس کے سربراہ کی توہین سے متعلق کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
توہین عدالت کی کارروائی کے دوران بلوچستان سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رکن نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ سماعت پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا آخری موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، انہوں نے یاد دلایا کہ عمران خان کو سمن جاری کیا گیا تھا، تو وہ توہین کی کارروائی میں کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پارٹی چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیوں نہ کریں
==============================
دوبارہ گرفتاری کا خوف، فواد چوہدری نے چلتی گاڑی سے اتر کر دوڑ لگادی

اسلام آباد (-)دوبارہ گرفتاری کا خوف ‘تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے چلتی گاڑی سے اترواپس عدالت کی طرف دوڑ لگادی ‘بھاگتے بھاگتے فٹ پاتھ سے ٹکراکر لڑکھڑائے ‘وکیلوں نے سہارااوردلاسہ دیاکہ پیچھے کوئی نہیں ‘دوڑتے دوڑتے فواد چوہدری ہانپ گئے ‘ سانس پھول گیا‘بھاگ کر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں داخل ہوگئے اور روسٹرم پر پہنچ کرکہاکہ باہر پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی ‘جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ تحریری حکم نامے کا انتظار توکرتے ۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نےتھری ایم پی او کے تحت فوادچوہدری کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا‘عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءکی مزید دودن کی حفاظتی منظورکرلی جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیاگیا۔