جناح ہاؤس لاہور کو بلوا کر کے جلایا گیا اور اسکی حرمت کوپامال کیا گی

جناح ہاؤس لاہور کو بلوا کر کے جلایا گیا اور اسکی حرمت کوپامال کیا گی
===================

لاہور : 13 مئی 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

9 مئی 2023 کو ملک کی پچھتر سالہ تاریخ کے دلخراش واقعات پیش آئے: وزیراعظم

جناح ہاؤس لاہور کو بلوا کر کے جلایا گیا اور اسکی حرمت کوپامال کیا گیا: وزیراعظم

ہمارے لیے افسوس اور تشویش کا مقام ہے جو کام ہمارا ازلی دشمن کبھی نہ کر سکا اس کو ایک سیاسی جماعت کے حواریوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی اور اشتعال انگیزی کے ذریعے کیا : وزیراعظم

قومی تنصیبات اور عمارتوں میں حملوں میں ملوث تمام شر پسندوں کی نشان دہی کی جائے اور انھیں 72 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے: وزیراعظم

حملہ آوروں کی نشان دہی کے عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی صورت کوئی بے گناہ نہ پکڑ لیا جائے: وزیراعظم

نادرا اور سیکورٹی ایجنسیز کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ شر پسند عناصر کے خلاف جلد از جلد گھیرا تنگ کیا جا سکے: وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں امن و امان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا 9 مئی 2023 کو ملک کی پچھتر سالہ تاریخ کے دلخراش واقعات پیش آئے ۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس لاہور کو بلوا کر کے جلایا گیا اور اسکی حرمت کوپامال کیا گیا۔ پاک فوج اور سول ملازمین کو شدید زخمی کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے افسوس اور تشویش کا مقام ہے جو کام ہمارا ازلی دشمن کبھی نہ کر سکا اس کو ایک سیاسی جماعت کے حواریوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی اور اشتعال انگیزی کے ذریعے کیا . ان کا کہنا تھا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی 9 مئی کے واقعات پر رنجیدہ ہے ۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قومی تنصیبات اور عمارتوں میں حملوں میں ملوث تمام شر پسندوں کی نشان دہی کی جائے اور انھیں 72 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حملہ آوروں کی نشان دہی کے عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی صورت کوئی بے گناہ نہ پکڑ لیا جائے. وزیراعظم نے مزید کہا اس سلسلے میں قانونی تقاضے نظر انداز نہیں ہونے چاہئیں ۔ وزیراعظم نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس کو ہدایت کی کہ نادرا اور سیکورٹی ایجنسیز کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ شر پسند عناصر کے خلاف جلد از جلد گھیرا تنگ کیا جا سکے۔

اجلاس کے شرکاء میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ ، مشیروزیراعظم احد چیمہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی, وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان , چیف سیکرٹری پنجاب ,چیف سیکرٹری کے پی ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس , انسپکٹر جنرل کے پی پولیس اور کمیشنر لاہور ڈویژن شامل تھے ۔
*

=============================
لاہور: جناح ہاؤس جلانے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں

پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کر دیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے شرپسند عناصر تک پہنچنے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کر دی۔

پنجاب حکومت نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ہوم ڈپارٹمنٹ نے تصاویر کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے اکثر شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی

محکمۂ داخلہ پنجاب نے ملزمان کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسند مظاہرین نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

لاہور میں جناح ہاؤس، شہداء کی تصاویر کی پامالی اور فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا تھا
===============