سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی منڈی بہاؤ الدین کا دورہ، زیر تعمیر شعبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی منڈی بہاؤ الدین کا دورہ، زیر تعمیر شعبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا
یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس دسمبر 2023، دیگر تعمیراتی کام اور تمام امور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں، احسان بھٹہ


لاہور 9اپریل:-سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی منڈی بہاؤ الدین کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے زیر تعمیر مختلف شعبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ افسران نے یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں اکیڈمک،ایڈمن بلاکس، عملے اور افسران کیلئے رہائش، ہاسٹلز، لائبریری اور سٹوڈنٹس سروس ایریا کی تعمیر کا کام جاری ہے،
سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے یونیورسٹی کے 2 اکیڈمک بلاکس دسمبر 2023 مکمّل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیبر بڑھا کر دو شفٹوں میں کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ نئے اکیڈمک بلاکس میں کلاسوں کو شفٹ کرنے کیلئے ضروری سامان سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور یونیورسٹی میں شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے، سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں بارے پیش رفت رپورٹ


ہرماہ باقائدگی سے محکمہ کو بھجوائی جائے اور تعمیراتی کام سمیت تمام امور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں.
=================