پاکستانی کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شفقت نے شاندار عید ملن کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب کے مختلف پراجیکٹ جو انسکا کو۔ کے تحت کام کررہے ہیں سینکڑوں کی تعداد نے شرکت کی

جدہ (امیر محمد خان ) پاکستانی کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شفقت نے شاندار عید ملن کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب کے مختلف پراجیکٹ جو انسکا کو۔ کے تحت کام کررہے ہیں سینکڑوں کی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ادارے کے ایم۔ ڈی ۔ چوہدری شفقت نے بہترین کارکردگی کا ۔مظاہرہ کر ے والے کارکنوں اور انجینئر میں۔ نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں عید ملن کے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید تھے اس موقع پر مقامی گلوکار نعیم سندھی اپنے گانوں سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا قونصل ویلفیئر ثاقب علی خان نے بھی اظہار خیال کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستانی لیبر بہت محنتی قوم ہے. پاکستانی لیبر ان چیلنجز میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کرتے ہیں.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا چوہدری شفقت اور ایس کوم کو اتنا شاندار پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. اچھی کمپنی وہی ہے جہاں لیبر کے قوانین کا خیال کیا جاتا ہے اور ملازمین کو مختلف بونس دے کر انکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے. قونصل خانہ کی یہ اولین ترجیح ہے کہ جہاں بھی لیبر کو مسائل کا سامنا ہے وہ فوراً حل کریں. پاکستانی ہمارا فخر ہیں.
قونصل جنرل خالد مجید نے اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر چوہدری شفقت محمود کو مبارکباد پیش کی. انکا کہنا تھا کے اس طرح کی تقریب کا انعقاد یقیناً ایک خوشائند عمل ہے
چودری شفقت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی اداروں نے ایک سال پر محیط پراجیکٹ کو اپنی ۔محنت سے چند ماہ ماہ میں مکمل کئے ہیں
======