بلوچستان میں کوسٹل بیلٹ اسٹوڈنٹس کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 200 اسکالرشپ ایک لحاظ سے حق دو تحریک کی کامیابی ہے ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ قید میں رہ کر مزید مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، حکومت کو بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرنا ہوگا ۔
ایچ ای سی کی جانب سے کوسٹل بیلٹ اسٹوڈنٹس کیلئے 200 سکالرشپ کا اعلان
کوئٹہ 19 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر ملک و قوم کے درخشندہ مستقبل کی اُمید ہے لہٰذا کوسٹل بیلٹ کی نوجوان نسل کو ہم کسی صورت نظرانداز نہیں کر سکتے. روز اول سے ہماری شعوری کوشش ہے اور رہے گی کہ صوبے کے غریب اور قابل اسٹوڈنٹس کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے سکالرشپ کا اہتمام کریں. اس ضمن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب گوادر اور اس سے متصل کوسٹل ایریاز کے اسٹوڈنٹس کو 200 سکالرشپ فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ سکالرشپ کی فراہمی سے ہمارے قابل اور مستحق اسٹوڈنٹس بغیر کسی مالی مشکلات اور رکاوٹ کے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں گے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کوسٹل ایریاز کے اسٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ کے اعلان کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا خصوصی شکریہ بھی ادا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ بلوچستان کا خواہاں ہے. امید ہے کہ وہ غریب طلباء و طالبات کیلئے مزید سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی فراہمی میں تعاون فراہم کریں گے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو تمام ضروری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں. ہماری خواہش اور کوشش ہیں کہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی فراہمی کے پروگرام کو صوبے کے تمام تعلیمی اداروں تک وسعت دی جائیں. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی جدید سائنسی تعلیم وتحقیق سے گہری دلچسپی ہی ہمارے روشن مسقبل کی ضمانت ہے.#
==============================
میری ضمانت کی درخواست مسلسل مسترد کیوں ہو رہی ہے میں آپ کو اس کی وجہ بتاتا ہوں ، دراصل میں کوئی نواب سردار چودھری نہیں ہوں بلکہ آپ سیاسی کارکن ہوں ، ماہیگیر کا بیٹا ہوں یہاں سرداروں کو نوابوں کو چوہدریوں کو امیروں کو ضمانت مل جاتی لیکن عام سیاسی کارکنوں کے ساتھ یہی ہوتا ہے جو میرے ساتھ ہو رہا ہے ، میں بھی اگر نیازی ہوتا گنڈاپور ہوتا باجوا ہوتا کھیتران ہوتا ، تو مجھے ضمانت مل جاتی لیکن میں ایک عام بلوچ ہو ں ۔جب تک آپ کیانی نہ ہوں باجوا نہ ہوں ، نیازی نہ ہو ں گنڈاپور نہ ہو ں ، تیسری وجہ یہ ہے کہ مجھے ضمانت اس لیے نہیں مل رہی کہ میں منشیات فروش نہیں ہوں ۔اگر کنٹینر منشیات مجھ سے برآمد ہوتا تو میں بھی باھر ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ میں عدالت کا قیدی نہیں ہوں میں آئین کا قیدی نہیں ہوں بلکہ میں جنرل آصف غفور اور جنرل اختر مینگل کا قیدی ہوں۔ میں دونوں کا قیدی ہوں اس لئے ساڑھے تین مہینے سے قید میں ہوں رمضان میں بھی قید میں ہوں عید اور بڑی عید تک بھی یہی ہو ں میں سیاسی کارکن ہوں مچھیرے کا بیٹا ہوں میں پنجاب کا لیڈر نہیں ہوں جو روئے گا جیلوں سے ، میں نیازی نہیں ہوں ۔ ورنہ دس ہزار لوگ میں بھی گوادر سے یہاں عدالت لا سکتا ہوں میں بھی دس ہزار بیس ہزار لوگ گوادر کی سیشن عدالت لا سکتا ہوں عمران خان کی طرح ۔
لیکن میں ایسا نہیں کر رہا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں میں قانون کو مانتا ہوں اور عدالتوں کا احترام کر رہا ہوں آج میں نے جیسے کہا ہے کہ آپ کی کرسی کا سوال ہے آپ کے سمن کو گوادر پولیس نہیں مانتا وہ گواہوں کو پیش نہیں کر رہی ۔
انہوں نے کہا کہ جوآئین اور عدالتوں کو نہیں مانتے وہ اسلحہ اٹھا کر پہاڑوں میں لڑ رہے ہیں میں تو آئین اور قانون کو مانتا ہوں اس لئے میں عدالت سے انصاف مانگ رہا ہوں جس دن عدالت اور اداروں سے میرا اعتماد اٹھ جائے گا میں بھی پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا آج میں عدالتوں کو اداروں کو مانتا ہوں تو عدالت مجھے انصاف دیں میں مظلوم ہوں میں عدالتوں کو ریاست کو قائم کو سب کو مانتا ہوں لیکن اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ میں سرنگوں ہو جاؤں گا معافی مانگوں گا بوٹ پالش کروں گا لیکن جس نے میری ماں کو میرے بلوچوں کو بے غیرت کہا اور گالی دی، میں ان کو مرتے دم تک سلوٹ نہیں کروں گا ، معافی نہیں مانگوں گا ۔جیل کے اندر سے میری لاش نکل سکتی ہے لیکن میں ان کے سامنے جھکوں گا نہیں ۔ جتنی چاہو عدالتیں بدلو جتنے چاہو سیشن جج بدلو ، انشاءاللہ میں آپ سے معافی نہیں مانگوں گا ۔چاہے بارہ عیدیں میری جیل میں گزریں بارہ رمضان میرے جیل میں گزریں اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے لئے جان دے دوں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا
========================================
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی محکمہ خزانہ کو بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کے لیۓ درکار فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت
۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کو یقینی بنایاجاۓ ۔وزیراعلئ کی ہدایت
۔وزیراعلئ نے بلوچستان یونیورسٹی کی تنخواہوں کے مسلئہ کے مستقل بنیادوں پر حل کے لیۓ سیکریٹری کالجز کی زیر صدارت کمیٹی قائم کر دی
۔کمیٹی عید کے بعد اجلاس منعقد کر کے مسلئہ کے مستقل حل کے لیۓ سفارشات پیش کریگی
۔کمیٹی تنخواہوں کے لیۓ فنڈز کے اجراء اور ادائیگی کے عمل کی بھی نگرانی کریگی۔
۔کمیٹی اس امر کو یقینی بنائی گی کہ فنڈز صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں صرف کیۓ جائیں
۔تنخواہوں کے فنڈز کو ترقیاتی یا کسی دیگر غیر ترقیاتی مد میں خرچ نہیں جا سکے گا۔
================================
کوئٹہ۔ 19 اپریل۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز پولیس، ڈپٹی کمشنرز ، سپرنٹینڈنٹ آف پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے متعلقہ ڈویژنز/ڈسٹرکٹس اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے – چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 اپریل تا 25 اپریل 2023 کی عید تعطیلات کے دوران ان تمام افسران کی جانب سے بجز انتہائی ضروری نوعیت کے کسی بھی قسم کی چھٹی کی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی
=========
خبرنامہ نمبر1518/2023
کوئٹہ 19 اپریل:۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز پولیس، ڈپٹی کمشنرز ، سپرنٹینڈنٹ آف پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے متعلقہ ڈویژنز/ڈسٹرکٹس اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے – چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 اپریل تا 25 اپریل 2023 کی عید تعطیلات کے دوران ان تمام افسران کی جانب سے بجز انتہائی ضروری نوعیت کے کسی بھی قسم کی چھٹی کی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1519/2023
کوئٹہ19اپریل:۔ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ظفر بلوچ اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے ایس ایچ او خروٹ آباد، ٹریفک پولیس,پی ٹی اے اور آر ٹی اے عملے کے ہمراہ کوئٹہ کراچی اور اسلام آباد روٹ پر ٹریکر سسٹم نصب نہ کرنے والی کوچز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12کوچز کو چالان کرنے کے علاو¿ہ ایک کمپنی سیل اور ایک بس بند جبکہ دو افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کو ٹریکر سسٹم نصب کرنے کی یقین دھانی پر رہائی کردیا گیا۔اس موقع پر احکام کا کہنا تھا کہ تمام کوچز میں ٹریکر سسٹم جلداز جلد انسٹال کیا جائے وگرنہ کارروائی میں گاڈی بند اور کمپنی سیل ہوگا۔بغیر ٹریکر کوئٹہ کراچی اور دیگر لانگ روٹ پر گاڈیوں کو چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا مقصد قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت ہے لہذا تمام کوچ مالکان اپنی گاڈیوں میں ٹریکر سسٹم انسٹال کرنے فعال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے سے گاڈیوں کی رفتار اور دیگر معمولات کو مانیٹرنگ کیا جاسکتا ہے جس سے مسافروں کی حفاظت بھی یقینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام کوچ مالکان مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ایسے تمام اقدامات کی سخت سے پابندی کریں جن سے مسافروں کو نقصان پہچانے کا خدشہ ہو۔قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے آورسپیڈنگ سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں جامع پالیسی کے تحت ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے لوگوں کو محفوظ سفری سہولیات بہم مل سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1520/2023
کچھی 19اپریل :۔:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا کی انمول کوششوں، امن وامان میں بہتری ، لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور انکی بہترین کارکردگی پر تعریفی سند جاری کردیا ، تعریفی لیٹر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر کچھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں بلدیاتی انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم نے پورے عمل کو نہایت ہموار طریقے سے منظم کیا جو انکی پیشہ ورانہ وابستگی واضح کرتا ہے۔ جاری تعریفی لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سید سمیع اللہ آغا کی قابلیت، تجربہ اور انکی بہترین کمانڈ کی خوبیوں سے میر حسن ہالہ جیسے مجرموں کو حراست میں لیا گیا جو 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی کمشنر سید سمیع اللہ آغا کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور حکومت بلوچستان کو مزید مثبت نتائج فراہم کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1521/2023
خضدار19اپریل:۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے دو قیدیوں کی دیت ادا کرکے انہیں جیل سے رہا کروادیا۔اسی سالہ ضعیف العمر شخص اور ان کا بیٹاسترہ سال سے جیل میں سزا کاٹ رہے تھے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے دیت ادائیگی کی وجہ سے رہا نہیں ہوپارہے تھے،دیت ادائیگی کے بعد ان کی رہائی ممکن ہوئی تفصیلات کے مطابق دیت ادائیگی کے بعد سترہ سال سے جیل میں قید دو قیدیوں کو رہا کردیا گیا، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل نے سینٹرل جیل خضدار کے گیٹ پر قیدیوں کو ریسیو کیا اور انہیں جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی اور گھروں کو روانہ کروادیا،سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعد کاکڑ و دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجو د تھا۔بلوچستان کے رہائشی یہ دو قیدی باپ اور بیٹا تھے باپ کی عمر قریباً اسی سال سے اوپر اور وہ کافی ضعیف العمری میں تھے وہ 2007سے جیل کاٹ رہے تھے۔گزشتہ کئی ماہ سے وہ سزا پوری کرکے دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے رہائی کے منتظر تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمائ و رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اپنی جیب سے لاکھوں روپے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائی۔دریں اثنائ انجمن تاجران خضدارکے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے سپریٹنڈنٹ سینٹرل سینٹرل جیل خضدار سعد کاکڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1522/2023
واشک 19اپریل:۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ واشک عبدالواحد ساسولی نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کواپنے علاقے کے ترقی و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرنےکی ضرورت ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی آر ایس پی کے توسط سے بریس پروگرام کے تحت نومنتخب کونسلران کے دو روزہ تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب کے دوران کیا انھوں نےکہا کہ یہ تربیت بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 ترمیمی 2022 انتہائی اہمیت کے حامل ہیں یہ بلدیاتی نمائندے کو اسکو غور سے پڑھنا بہت ضروری ہیں جبکہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے بی آر ایس پی اس تربیت کو بہت بہتر انداز میں ضلع واشک کے دور دراز علاقوں میں انعقاد کرکے کلیدی کردار ادا کررہا ہیں انھوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد بلوچستان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی قوت استعداد بڑھانے کا ہیں اس موقع پر ماسٹر ٹرینرز خلیل الرحمٰن لوراجہ اور محمد عیسی محمد حسنی نے ٹریننگ کے دوران اہم پہلو کے بارے میں بتایا اس موقع پر بی آر ایس پی واشک کے ضلعی پروگرام منیجر حمزہ قمبرانی نے کہا کہ اس تربیت کے لئے مالی معاونت یورپین یونین کررہا ہے ای یو بی آر ایس پی اور بی آر ڈی اے کے ساتھ ملکر ان ٹریننگز کا انعقاد کررہا ہیں انھوں نےکہا کہ 250 سے زیادہ مقامی نمائندوں کی تربیت ہمارے پروگرام کا حصہ ہیں جو جون تک مکمل ہوگا تاکہ یہ تربیت لیکر مقامی نمائندے موثر اور بہتر طور پر اپنی کارکردگی دکھاسکیں اس لئے عوامی امنگوں اور ترجیحات کے بارے میں ترجمانی کرنے کے لئے اس کا فرض بنتا ہیں لہذا منتخب نمائندوں پر اپنے فرائض و ذمہ داری کو سمجھنے کے لیے اس تربیت کا لینا ضروری ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1523/2023
لورالائی 19اپریل :۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سبحان سلیم دشتی ،ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی ،اسسٹنٹ کمشنر بوری ظہور احمد بلوچ کا ٹی ٹی سی روڈ لورالائی اور بخاری سکیم بائی پاس کا دورہ لورالائی میں بائی پاس ایک اہم مسلہ جسکے حل کیلے کوشان ہے. ڈی سی لورالائی لورالائی بخاری سکیم بائی پاس پر جلد کام شروع کیاجائینگے. ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہا کہ بائی پاس کے بحالی سے ٹی ٹی سی روڈ ہیوی ٹریفک کی آمد رفت کیلے بند رہیگی. ڈی سی لورالائی بارشوں کے دوران بخاری سکیم بائی پر کیچڑ اور پسلن کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کو دونوں جانب سے باچاخان چوک لورالائی پر چلائینگے. ایس ایس پی لورالائی ٹریفک پولیس لورالائی ٹریفک کے بحالی کیلے ہر وقت کوشاں ہے. ایس ایس پی لورالائی نے کہاکہ رمضان میں المبارک کے اخری ایام میں شہر کے اندر گاڑیوں کے انتہائی زیادہ رش ہوتی. ایس ایس پی لورالائی نے کہاکہ عوام ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کرے اور غیر ضروری پارکنگ سے گریز کریں. انہوں نے کہ رمضان المبارک میں ہ شہر کے اندر رات کے 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پاپندی ہوگی۔
ّّ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1524/2023
سبی 19اپریل :۔کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ کا دورہ کیا ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے زیر تعمیر واٹر سپلائی پیر کوہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای نے واٹر سپلائی پیر کوہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی اسیکم کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے عید الفطر کے بعد اسکیم کو مکمل کر دیا جائے گا کمشنر سبی نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی کا بھی تفصیلی دورہ کیا انہوں نے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور مسائل دریافت کئے ہسپتال کی صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی بہتر کی جائے انہوں نے زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور کام کومقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اسکے علاوہ انہوں نے علاقہ معتبرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے بعض مسائل کے حل کے لئے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے دیگر تمام مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1525/2023
لورالائی 19اپریل :۔لورالائی آئی جی ایف سی امیر اجمل کی ہدایات اور کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت ضلع لورالائی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماہ صیام کے موقع پر منعقدہ نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ اپنی رنگینیاں و رعنائیوں کو سمیٹ کر اختتام پذیر ہوگیا ضلع بھر سے 65 کلبز نے ایونٹ میں حصہ لیا میچز کو دیکھنے کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں شائقین سپورٹس ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہتے اختتامی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا آسمان رنگ برنگی آتشبازی سے جگمگا اٹھا تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان جبکہ دیگر مہمانوں میں ایجوکیشن آفیسر لورالائی سکاوٹ حمید اللہ بلوچ، سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ، ، تاجر رہنما ملک اختر گل حمزہ زئی تھے اس موقع پر سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں ،کاکڑ جمہوری پارٹی کے سابق ضلعی صدر ستار کاکڑ ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئر گل محمد کاکڑ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے آرٹیکل رائٹر محمود بلوچ, ، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے فائنل میچ ایف سی فٹسال کلب اور نوری نصیر خان کلب کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیا لیکن میچ برابر رہا میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا جو شہدائ ایف سی نے دو گول کرکے فائنل میچ کا یہ میلہ لوٹ لیا اختتامی تقریب کے موقع پر کمدنڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان، لورالائی سکاوٹ کے ایجوکیشن آفیسر حمید اللہ بلوچ،سابق ڈپٹی ڈائر یکٹر گل محمد کاکڑ, ملک اختر گل حمزہ زئی،ضلعی سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ، اسٹنٹ ڈائر یکڑ سوشل ویلفئر حبیب اللہ ناصر، نے ونر۔رنر اور دیگر آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔ کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے موقع پر پچاس ہزار روپے نقد۔ ونر اور رنر اپ ٹیموں کو پچیس ہزار روپے اور پندرہ ہزار روپے چار جونئر ٹیموں کیلئے پچیس ہزار روپے ٹورنامنٹ کے ریفری حضرات کو بھی پچیس ہزار روپے دیئے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ ایف سی بلوچستان عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ماہ رمضان میں نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے افطاری کے بعد بڑی تعداد میں فٹسال گراﺅنڈ پہنچنا اس بات کی دلیل ہے کہ لورالائی کےعوام سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونا صحت مندانہ معاشرے کی کڑی کا حصہ ہوتا ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایف سی بلوچستان اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہےکھیلوں کے مقابلے کرانا آئی جی ایف سی امیر اجمل کے اقدامات کا ایک حصہ ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دی جاسکے اورنوجوان بہترمعاشرے کی جانب راغب ہوسکیں کیونکہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم اپنی نوجوان نسل کو منفی اثرات و سوچ سے ہٹا کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1526/2023
خاران 19 اپریل:۔ عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل ریسلنگ پابندی سمیت سیکیورٹی انتظامات، شہروں کی صفائی، ہسپتالوں میں عملے کی موجودگی ضروری ہے، کمشنر رخشان، کمشنر رخشان ڈویڑن طارق الرحمٰن بلوچ نے عید الفطر کے موقع پر رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع کے انتظامیہ لیویز اور پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات بازاروں میں اور عید نماز کے موقع پر عید گاو¿ں میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں، چاند رات یا کسی بھی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل ریسلنگ کی اجازت نہ دیں، مسافر گاڑیوں کا چیک کیا جائیں تاکہ عید کے پیش نظر مسافروں سے زیادہ کرایہ نہ لیں، میونسپل اور ٹاو¿ن کمیٹی عملہ شہر اور بازاروں کی صفائی کو یقینی بنائیں، ہسپتالوں میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی ضروری ہے۔ کمشنر رخشان نے کہا عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1527/2023
پشین19اپریل :۔ ڈی ایچ او پشین ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل ضلع پشین کے تمام یسپتالوں کو بہترسے بہتر بنانے اور ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کے پابند بنانے کے ل? اقدامات کررہے ہیں سفارش نہیں چلے گی ادویات کی فقدان کو پورا کیا جارہا ہے سب جیل کے قیدیوں کو معیاری کمرے میں علاج کے لئے ڈاکٹر معیا کر دیا ہے پشین کے عوام ہم میں سے ہیں جسکی خدمت کرنا میرا فریضہ ہے وہ سرکاری ٹی وی چینل میں اظہار خیال کررہے تھے انہوں نے کہا مثبت سوچ کے ساتھ پشین آیا ہوں ڈاکٹروں کو ڈیوٹی اور وقت کے پابند بنادیا گیا ہے عوامی خدمات کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں صحت سے متعلق شکایات پر عوام کو مایوس نہیں کیا جائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1528/2023
کوئٹہ 19اپریل :۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کے احکامات پر ڈی آئی جی ویسٹ زون طاہر علاوالدین کاسی نے عملدرآمد کرواتے ہوئے ہائی ویز پر عید کے دنوں میں اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی نفری ،اسپشل اسکواڈ اور ٹول پلازہ پر موجود افسران ٹرانسپورٹرز کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ اور زائد کرائے مسافروں کو واپس کروائے جارہے ہیں۔ دوران سفر معلومات، شکایات اورمدد کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائین 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1529/2023
زیارت 19اپریل :۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے میڈیسن سٹور،مختلف وارڈزکا معائنہ کیا ملازمین کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اپنی اسپورٹنگ اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جو ڈاکٹر غیر حاضر ہوگا اس کی کوئی ضرورت نہیں،ڈاکٹرزاور دیگر اسٹاف مریضوں کے مفت علاج معالجے میں اپنا کردار ادا کریں اور دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کے لیے آسانی ہوسکے انہوں نے کہا صحت کے شعبے کو وہ خود مانیٹر کرر ہے ہیں ضلع کے دیگر ہسپتالوں کے بھی اچانک دورے کریں گے جہاں بھی کوتاہی نظر آئے گی وہاں پر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہسپتال زیارت میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی غیر حاضری کو برداشت نہیں کریں گے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی۔. .
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1530/2023
لورالا ئی19اپریل :۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے میڈیسن سٹور،مختلف وارڈزکا معائنہ کیا ملازمین کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اس مو قع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میا ں ناصر شیخ،ڈاکٹر فہیم اوتمانخیل ڈاکٹر عبدالباری ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اپنی اسپورٹنگ اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جو ڈاکٹر غیر حاضر ہوگا اس کی کوئی ضرورت نہیں،ڈاکٹرزاور دیگر اسٹاف مریضوں کے مفت علاج معالجے میں اپنا کردار ادا کریں اور دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کے لیے آسانی ہوسکے انہوں نے کہا صحت کے شعبے کو وہ خود مانیٹر کرر ہے ہیں ضلع کے دیگر ہسپتالوں کے بھی اچانک دورے کریں گے جہاں بھی کوتاہی نظر آئے گی وہاں پر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی ڈویژن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے یہاں مو سی خیل دکی بارکھان اور سنجاوی قلعہ سیف اللہ سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں اس لیے ضروری ہے ہسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی غیر حاضری کو برداشت نہیں کریں گے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی.ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے ڈیوٹی پر موجود عملے کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے آئندہ بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کئے جائیں گے جس کا بنیادی مقصد عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کرنا ہے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر لازم ہے کہ وہ دن رات بلا تفریق عوام کی خدمت میں مصروف رہیں کیونکہ یہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دور دراز علاقوں سے لوگ علاج کے غرض سے آتے ہیں اس لیے انہیں بروقت علاج معالجہ کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم عوام کی بے لوث خدمات میں اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو اور وہ حکومتی اقدامات سے فائدہ مند ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1531/2023
نصیر آباد 19اپریل :۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خصوصی احکامات پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع استا محمد میں بھی غریب مستحق اور معذور افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور کے احکامات پر تحصیلدار امداد حسین مری نائب تحصیلدار گامن خان بوہڑ اور سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس عبدالرحمن بلوچ کی نگرانی میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راشن غریب و مستحق افراد اور معذور افراد میں تقسیم کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام افراد میں احسن انداز سے راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے راشن زیادہ تر معذور اور غریب افراد میں تقسیم کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بے سہارا خواتین بھی حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہوئیں ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش رہی کے مستحق افراد کی نشاندہی کے بعد ان میں اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلوچستان حکومت غریب اور مستحق افراد میں سیلاب سے لیکر ابھی تک امداد کی فراہمی اور انہیں ریلیف دینے کے لیے اشیاءخوردونوش تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ صیام اور عید کی آمد کے موقع پر بھی لوگوں کو حکومت کی جانب سے بہترین انداز میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے سیلاب کے ہنگامی حالات میں بھی غریب لوگوں کو اشیاءخورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جب کہ ماہ صیام اور عید کے پر مسرت موقع پر بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1532/2023
لورالائی 19اپریل :۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا وائس چانسلر ظہور احمد بازئی اور دیگر اساتذہ نے ان کا استقبال کیا۔ٹریڑرر فتح خان کاسی، کنٹرولر پروفیسر نجیب اللہ ، ڈاکٹر حسین ،ڈپٹی رجسٹرار شہر یار خان،ٹرانسپورٹ انچارج پروفیسر،محمد قدوس ،نقیب اللہ پروٹوکول آ فیسر کومیل علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر ظہور احمد بازئی نے کمشنر کو بتایا کہ لورالائی یونیورسٹی میں 100 سے زیادہ فیکلٹی ممبران ہیں اس میں 15پی،ایچ،ڈی ہیں 1200 سے زائد سٹوڈنٹس ہیں جن میں حیدرآباد ،گلگت اور جنوبی پنجاب کے طلباءبھی شامل ہیں ،بہت جلد ایل ایل بی کی کلاسیں بھی شروع کی جائے گی یونیورسٹی 500 ایکڑ زمین پر محیط ہے ہاسٹل،لائبریری اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہیں اور ایک شاندار عمارت سمیت یونیورسٹی میں کسی بھی سہولت کی کمی نہیں ہے تاہم مائن روڈ تک سید ھا راستہ نکالنے کی ضرورت ہے۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم و صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی اور اس ضمن میں کروڑوں روپے خرچ کررہی ہیں لورالائی یونیورسٹی پورے علاقے پر احسان ہے یہاں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آ سانی ہیں اور گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہیں،یونیورسٹی کو مائن روڈ سے ڈائریکٹ منسلک کرنے کے لئے زمین فراہم کریں گے۔ کمشنر نے یونیورسٹی کے لئے خریدے گئے تین نئے بسوں کا افتتاح کیا انہوں نے کہاکہ اب ان کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تاکہ دیر تک زیر استعمال رہے وائس چانسلر ظہور احمد بازئی نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں چار بسیں پہلے سے موجود ہیں تین یہ ہیں اور تین مزید خریدیں گے نئے بسوں کی لاگت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے اور اسے اپنے ہی بجٹ سے پرچیز کی ہیں بسیں دن میں دو بار مختلف روٹس پر چلتے ہیں ، ڈی جی خان روڈ دوسڑکہ، برنیمہ تک طلباءوطالبات کو پہنچا تے ہیں اور ابھی اسے ضلع زیارت کے تحصیل سنجاوی تک وسعت دیں گے اب تمام بسوں میں ٹریکر سسٹم نصب کریں گے۔کمشنر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اور عید الفطر کے بعد یونیورسٹی کا تفصیلی وزٹ کی ان کی دعوت بھی قبول کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پر یس ریلیز
کوئٹہ 19اپریل :۔حاجی محمد رمضان کاکڑ مرحوم کی شریک حیات، حاجی گل ذمان کاکڑ، حاجی شیرذمان کاکڑ مرحوم، حاجی لالا خان مرحوم، مولاداد کاکڑ، عبد الغنی کاکڑمرحوم، حاجی عبدالستار کاکڑ مرحوم ، عبدالغفار کاکڑ کی بھابھی اور کر م خان کاکڑ SHO، آکرم خان کاکڑ کی والدہ بقضائے الٰہی وفات پاچکی ہیں،نمازِ جنازہ آج بمقام کچلاک خان احمد جان مسجد میں 2 بجے بعد نماز ظہر ادا کی جائے گا۔جبکہ فاتحیہ خوانی مسجد محمدی چلتن ہاوسنگ سکیم اہیر پورٹ روڈ کوہٹہ میں ادا کی جاہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
==============
خبرنامہ نمبر1533/2023
استا محمد19اپریل :۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خصوصی احکامات پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع استا محمد میں بھی غریب مستحق اور معذور افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور کے احکامات پر تحصیلدار امداد حسین مری نائب تحصیلدار گامن خان بوہڑ اور سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس عبدالرحمن بلوچ کی نگرانی میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راشن غریب و مستحق افراد اور معذور افراد میں تقسیم کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام افراد میں احسن انداز سے راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے راشن زیادہ تر معذور اور غریب افراد میں تقسیم کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بے سہارا خواتین بھی حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہوئیں ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش رہی کے مستحق افراد کی نشاندہی کے بعد ان میں اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلوچستان حکومت غریب اور مستحق افراد میں سیلاب سے لیکر ابھی تک امداد کی فراہمی اور انہیں ریلیف دینے کے لیے اشیائ خوردونوش تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ صیام اور عید کی آمد کے موقع پر بھی لوگوں کو حکومت کی جانب سے بہترین انداز میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے سیلاب کے ہنگامی حالات میں بھی غریب لوگوں کو اشیائ خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جب کہ ماہ صیام اور عید کے پر مسرت موقع پر بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
======================
================================