علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور افطار ڈنر کا اہتمام۔۔


رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔

پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفی بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب پاک سینٹرمسجد المدینہ ویانا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی۔ جس میں قرآن خوانی ،حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس حوالہ سے اسلامک سکالرز نے مختصر اظہار خیال بھی کیا۔ اس تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی نمائندگی تھی۔ سفیر نے پاکستان آفتاب احمد کھوکھر سفارتخانہ پاکستان کے اسٹاف بالخصوص آسٹریا میں مقیم تمام مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے سابق صدور ترکی کے پروفیسرڈاکٹرفواد سناج، سوریا کےڈاکٹرپروفیسرانس شقفے،میڈیکل یونیورسٹی ویانا کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مصر کے پروفیسر ڈاکٹر عزت آواد، یوروپین مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ ترکی کے ماگستر عارف سین، ترکش تنظیم ملی گورش ویانا کے جنرل سیکرٹری انجینئر ایمریح کے علاوہ پاکستانی اسلامی مراکز مسجد بلال ، مسجد ابراہیم، ادارتہ المصطفیٰ ، العصر اسلامک سینٹراور امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے انتظامی نمائندگان کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد

تقریب کا آغاز حسیب بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت سید عثمان شاہ، دلاور عطاری قادری اور شہریار خان نے حاصل کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر، جرمن میں خصوصی خطاب تمام مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے سابق صدور ترکی کے پروفیسرڈاکٹرفواد سناج اور سوریا کےڈاکٹرپروفیسرانس شقفے نے کیا۔

ختم شریف اور دعائے خیر دلاور عطاری قادری نے کروائی جس میں بلوچ صاحبان کے مرحوم والدین، حاضرین شرکا، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔آخر میں علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور محمدمحسن بلوچ نے تمام شرکاء کا ان کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور افطار ڈنر میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔بعد نماز مغرب کھانا پیش کیا گیا۔
====================