اعوان ٹرانسپورٹ ویانا کے ڈائریکٹر حاجی ملک محمد امین اعوان کی رہائش گاہ آشیانہ اعوان میں استحکام پاکستان کے حوالے سے تقریب۔۔۔۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔۔

اعوان ٹرانسپورٹ ویانا کے ڈائریکٹر حاجی ملک محمد امین اعوان کی رہائش گاہ آشیانہ اعوان میں استحکام پاکستان کے حوالے سے تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام 9 اپریل بروز اتوار بعد از نماز عصر کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سماجی، رفاہی،سیاسی ،تاجربرادری نے شرکت کی۔تقریب شروع ہونے سے قبل میزبان حاجی ملک امین اعوان نے تمام حاضرین کو آشیانہ اعوان میں خوش آمدید کہا ۔تقریب کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض ملک امین اعوان نے ادا کیے۔ اس موقع پر جن مقررین نے اپنے خطابات کئے ان میں شامل تھے۔ پروفیسر شوکت مسرت اعوان، الحاج خواجہ نسیم،پروفیسر راجہ اظہر سیالوی،اک اور پاک آسٹریں کمیونٹی کے صدر چوہدری قمر،
فہیم بابر خان اور محمد عمر شامل تھے۔ مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا۔۔۔استحکامِ پاکستان ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ہم نے’’پیغام پاکستان ‘‘ کی روشنی میں پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے پیارے وطن پاکستان کی چھت اور شناخت حاصل ہے جس کا خواب‘ درویش صفت شاعر علامہ محمد اقبال ؒ نے دیکھا اور جس کی تعبیر کے لیے قائد اعظم محمد علی جناحؒ جیسے صاحب بصیرت انسان نے قوم کی رہنمائی کا کردار ادا کیا تا کہ اس وقت کے بر صغیر میں بسنے والے کروڑوں مسلمان اپنے مذہب ،تاریخ ،میراث اور روایات کی روشنی میں آزادانہ طور پر اپنی زندگیاں گزار سکیں. مزید مقررین نے کہا دشمن دہشت گردی کو ہوا دے کر ملک میں عدمِ استحکام پیدا کررہا ہے‘ دشمن نہ صرف تنازعات پیدا کرکے بلکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے ہمیں آپس میں لڑانا اور غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکست دینے کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔‘‘ ہمیں امن چھین کر لانا پڑا تو لائیں گے۔‘‘ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک عمل ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سیاست اپنی جگہ لیکن ہمیں بطور پاکستانی پہلے ملک کا سوچنا چاہیے، سیاست دان ہوں یا عام عوام، سب کو ہر چیز سے بالاتر ہو کر پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ محب وطن کے لیے پاکستانی ہمیشہ کسی بھی تعصب سے بالاتر ہوتا ہے۔ آخر میں قاری شبیر نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی،افواج پاکستان اور حاضرین شرکاء کے لیے خصوصی دعا کی گی۔ میزبان ملک امین اعوان نے مہمانوں کا استحکام پاکستان کے حوالے سے تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
========================