ادارۃ المصطفی سنٹر ویانا میں پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیت حاجی الطاف جمال کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام۔۔۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔

ادارۃ المصطفی سنٹر ویانا میں پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیت حاجی الطاف جمال کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سماجی،سیاسی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ادارۃ المصطفی سنٹر ویانا کے عبدالرحمن شاہ اور علامہ غلام مصطفی بلوچ نے

روزہ افطاری سے قبل اپنے مختصر خطابات میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بندہ مومن کیلئے آخرت بنانے کا مہینہ ہے، اس مہینے کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، اس لئے ماہ صیام نزول قرآن، اسلامی فتوحات، نیکیوں کا موسم بہار اور اللہ کے

انعامات کا مہینہ ہے۔ مزید کہا رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے، یہ حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب ہے، رمضان کا تقدس نزول قرآن کی وجہ سے ہی ہے، یہ صرف خیر و برکت ہی نہیں بلکہ زندگی کا دستور عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے اس کو اپنی زندگی کا دستور بنا کر عمل کیا وہ کامیاب ہوگئے اور جس نے اس کے پیغام و دعوت سے منہ موڑ لیا، ناکامی و ذلت ان کا مقدر بنی۔ افطاری سے قبل عبدالرحمان شاہ نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ اور حاضرین شرکاء کے لیے دعائیں اور مغفرت کی دعائیں کیں۔ آخر میں میزبان افطار ڈنر حاجی الطاف جمال نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر حاضرینِ شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
====================