یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کویت میں 5 فروری کو تقریب

– کشمیری عوام کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے: سفیر پاکستان ملک محمد فاروق سفیر پاکستان ملک محمد فاروق’ سفیر پاکستان’ کویت نے صدر پاکستان ‘ وزیراعظم ، اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ (طارق اقبال ‘ کویت)


5 فروری کو دنیا بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا، اس ضمن میں سفارت خانہ پاکستان ،کویت میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خواتین سمیت کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سفارت خانہ پاکستان ‘ کویت کی پہلی خاتون افسر محترم تحریم الیاس نے اس تقریب کی نظامت سر انجام دی انہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالہ سے بریفنگ دی، جس کے بعد پروگرام کے باقاعدہ آغاز کیلئے حافظ عامر کو مائیک پر آنے کی دعوت دی، انہوں نے خوب صورت انداز سے قرآن کریم کی تلاوت کی، پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے پیش کئے گئے جن کے احترام میں تمام شرکاء خاموش اور باادب کھڑے ہو گئے۔ تقریب کی کمپیئر نگ کے فرائض سفارت خانہ پاکستان کی تھرڈ سیکرٹری تحریم الیاس نے انجام دے کر پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالہ سے بریفنگ دی، جس کے بعد پروگرام کے باقاعدہ آغاز کیلئے حافظ محمد عامر کو مائیک پر آنے کی دعوت دی، انہوں نے خوب صورت انداز سے قرآن کریم کی تلاوت کی، پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے پیش کئے گئے جن کے احترام میں تمام شرکاء خاموش اور باادب کھڑے ہو گئے۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، ان کی سفارتی و اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفیر پاکستان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
=====================