ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کے اعزاز میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کی تقریب – جعفر صمدانی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے اعزازمیں پر تکلف عشائیے کا اہتمام

تقریب میں موجود تمام لوگ ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے کی مبارکباد کے لیے اس قدر بے تاب تھے ک تقریبا تمام ہی شرکاء عشائیے کا کھانا چھوڑ کر ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کے ساتھ بات کرنے ان کو مبارکباد دینے اور ان ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے شوق میں لمبی قطار میں کھڑے رہے
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کو ان کی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے اعزازمیں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عبدالرشید نے حاصل کی نظامت کے فرائض انجینئر آصف کمال نے

ادا کیے تقریب کی صدارت الحاج عبدالرشید کھوکھر صدر منھاج القران انٹرنیشنل نے کی پروگرام میں


مختلف ملکوں کے سفیرشریک تھے جن میں کویت میں موجود ٹوگوکے سفیرعزت مآب محمد سعد اورو سما تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ کینیا کی سفیر عزت مآب میڈم حلیمہ محمود، بنین کے سفیر عزت مآب سومنوایسوفو، ڈیجیبوٹی کے سفیر عزت مآب عبدالقادر حسین عمر


، بنگلہ دیش ایمبیسی کے ڈیفینس اتاشی برگیڈیئر حسن الزماں اور کویتی کمیونٹی کے وکلا یوسف احمد العربید المحام ، انجینئر احمد قطان، عبداللہ العبید المحام ، انجینئر عمر ، ایڈووکیٹ عادل ، ڈاکٹر مساعد النجار ، ڈاکٹر مساعد العتیبی ، ناصر بھی اس تقریب میں رونق افروز تھے

پاکستانی کمیونٹی میں سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئیراتاشی جناب فرخ سیال کے ساتھ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی- تمام مقررین نے ڈاکٹر جعفر صمدانی کو ان کی پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس اقدام کونوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ڈاکٹرجعفر صمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب

اللہ کا کرم اور ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے-

(Ambassador- of- Kenya- to- the- State -of- Kuwait -Her -Excellency -Halima- Abdille -Mahmoud)

تقریب میں موجود تمام لوگ ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے کی مبارکباد کے لیے اس قدر بے تاب تھے ک تقریبا تمام ہی شرکاء عشائیے کا کھانا چھوڑ کر ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کے ساتھ بات کرنے ان کو مبارکباد دینے اور ان ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے شوق میں لمبی قطار میں کھڑے رہے-
========================