معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ ہالینڈ کے صدر منتخب ہو گئے۔۔۔
گزشتہ دنوں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر د ی ہیگ کی انتظامی امور کمیٹی کے عہدیداروں کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ مذکورہ اجلاس میں تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر پاکستانی کمیونٹی ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کو متذکرہ مرکز کا صدر منتخب کر لیا ۔ ہاد رہے چوہدری محمد اقبال ایک عرصہ سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مقیم ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انتہائی با اخلاق ، ملنسار اور ہمدرد انسان ہیں، جبکہ ہر کے دکھ درد اور خوشی میں شریک ہونا اپنافرض اولین سمجھتے ہیں ان خصوصیات کے باعث کمیونٹی میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔
============
Load/Hide Comments