پاکستان میں ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہترین شکل ہے ۔اس حوالے سے ہونے والی ایکسپو بہت کامیاب ہے ، بدر ایکسپو کے روح رواں زوہیر نصیر کاجیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد جنگ کو خصوصی انٹرویو ۔


کراچی ایکسپو سینٹر میں DALFA ایکسپو کائنات کا وجود عمل میں لایا گیا ڈیری لائیوسٹاک ایگریکلچر فشریز حوالے سے منعقد ہونے والی یہ ایک بڑی ایکسپو تھی جس میں بڑے پیمانے پر سٹیک ہولڈر شرکت کی ہلو کی بڑی تعداد نے اس نمائش کو دیکھا ۔اس حوالے سے بدر ایکسپو کے روح رواں زوہیر نصیر نئے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کیلئے محمد وحید جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے جن خیالات کا اظہار کیا وہ قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں پیش خدمت ہے ۔
سوال ۔اس اہم ایونٹ کے حوالے سے کیا کہیں گے ؟

جواب ۔کرونا کی وجہ سے سال 2020 میں یہ ایونٹ نہیں کر سکتے تھے سال 2022 میں دوبارہ سٹارٹ لیا ہے سندھ بلوچستان کی حکومت کے مختلف محکموں کی جانب سے اچھی شرکت ہوئی ہے جبکہ پورے پاکستان سے کیٹل فارمرز کی بڑی تعداد نے اسٹال لگائے ہیں پرائیویٹ شعبہ بھی آگے آیا ہے اور ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ اس شعبے میں ای یہاں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے آپ کو بہت سے نئے آئیڈیاز اس طرح کی نمائش سے ملتے ہیں مستقبل میں اس سے بھی بڑے ایونٹ کرنے کا ارادہ ہے ۔
سوال ۔یہ بدر ایکسپو کا ایونٹ ہے یا ڈیلفا کا ؟
جواب ۔دونوں نے مل کر ہی یہ پروگرام آرگنائز کیا ہے ۔
سوال ۔اس مرتبہ کتنے اسٹالز لگائے گئے ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کی تعداد کیا ہے ؟
جواب ۔اس مرتبہ کیٹل سائیڈ سے دیکھیں تو آپ کو یاد ہوگا لاسٹ ٹائم 35 بڑے کیٹل فارم تھے جنہوں نے شرکت کی تھی اور اس مرتبہ 65 بڑے کیٹل فارمرز حصہ لے رہے ہیں ۔یہ بڑی پیش رفت ہے ۔
سوال ۔سرکاری سطح پر نمائندگی کی کیا پوزیشن ہے ؟
جواب ۔حکومت سندھ کی جانب سے 9 سے 10 محکموں نے شرکت کی ہے الائیڈ شعبوں کے اسٹال اس کے الگ ہیں ۔
سوال ۔یہ سلسلہ صرف کراچی تک محدود رہے گا یا اسے دوسرے شہروں تک لے کر جائیں گے ؟
جواب ۔کراچی میں بہت بڑا پوٹینشل ہے پہل یہاں سے کی ہے کراچی کے اسسٹنٹ ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئیں پھر آگے لے کر بڑھیں گے اور مختلف شہروں میں جا کر پروگرام کریں گے ۔
سوال ۔اس ایونٹ کے حوالے سے کیا پیغام دیں گے ؟
جواب ۔پاکستان میں لائیوسٹاک کے حوالے سے بہت پوٹینشل ہے اس شعبے پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اس طرح کی نمائشوں سے اس شعبے کے بارے میں زیادہ معلومات اور آگاہی حاصل ہوتی ہے یہ ایسا شعبہ ہے جو ہماری اکانومی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔
============================