لاہور : کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

لاہور(جنرل رپورٹر)

سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

For more news and stories visit
Jeeveypakistan.com

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کو سانس اور گلے کی بیماریوں سے بچانے کیلئے مختلف حفاظقی اقدامات کی پابندی کرنے کا حکم دیا ہے، پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہن کر آنے کا حکم دیا گیا ، آنکھوں کو سموگ سے بچانے کیلئے عینک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اساتذہ سموگ کے دوران بچوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو کسی صورت آگ نہ لگائی جائے، سکول کے کھلے میدانوں میں پانی کا باقاعدہ چھڑکاو کیا جائے، بچے ہر وقت آنکھوں کو ملنے سے گریز کریں گے۔ بچوں کو آوٹ ڈور سرگرمیاں کم سے کم کروائی جائیں گی۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔