‎فوزیہ فصیح جن کا تعلق پاکستان سے ہے سماجی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے نجی چینل کے ایکُ پروگرام میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں انہوں نے ایک پُرنور اور بابرکت محفل بحضور سرور کونین منعقد کی۔

‎فوزیہ فصیح جن کا تعلق پاکستان سے ہے سماجی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے نجی چینل کے ایکُ پروگرام میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں انہوں نے ایک پُرنور اور بابرکت محفل بحضور سرور کونین منعقد کی۔ جس میں نذرانہ عقیدت مشہور و معروف نعت خواں سید صبیح رحمانی صاحب نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ ایک منفرد تقریب تھی جو ہر لحاظ سے مکمل اور خوبصورت انداز میں منعقد کی گئی۔ محترمہ شاہینہ کشور مہمان خصوصی تھیں جبکہ مہمانِ خاص میں مشہور اداکارمحمود اختر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ فصیح نے اپنے

تمام دوستوں کے علاوہ معززین شہر اور نبی کریم سے محبت رکھنے والے افراد کو اس پُرنور اور بابرکت محفل میں مدعو کیا تھا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فوزیہ فصیح کے صاحبزادے عبدالاحد نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ محمد فراز نے پیش کی۔ مشہور ٹی وی اداکار محمود اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو خوبصورتی سے منعقد کرنے پر منتظمین کو مبارک باد دی اور سراہا

اور بتایا کہ طبعیت کی خرابی کے باوجود یہاں آنے کی وجہ ایک ایسی شخصیت کی محفل تھی جسے دو جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ انہوں نے بہت مختصر مگر مدلل خطاب کیا۔ فوزیہ فصیح نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو اپنے خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہا اور سید صبیح رحمانی صاحب کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ بعدازاں محترم نے اپنی خوبصورت اور سحر انگیز آواز میں نعتیں پیش کیں جس نے محفل میں موجود لوگوں پر رقت طاری کردی۔ اس بابرکت نعتیہ محفل کا اختتام بحضور سرور کونین پر درود و سلام سے اختتام پذیر ہوا۔ مہمانوں کی تواضع پُرتکلف عشائیہ سے کی گئی اور یوں یہ بابرکت محفل رات گئے اختتام پذیر ہوئی۔ اس محفل کو کامیاب بنانے میں جن لوگوں نے تعاون کیا انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جن میں عائشہ منظور ، محمد انصر ،عتیق فاروقی ،سید وہاب شاہ ،طفیل احمد، ناصر چٹھہ ،سید قاسم شاہ ۔ ان کے علاوہ تعاون کرنے والوں میں شاہد صالح، صوبیہ کنول، عرفان مقصود ندیم شیخ، محمد تقی ،کنول وسیم ،عرفان بابا، فوزیہ حیدر علی، طارق ، علی شاہ، رابعہ ،ہما ندیم نے شرکت کی۔ محفل میں مشہور کالم نگار اور اینکر روبینہ فیصل، عطیہ صدیقی، رفعت جبیں، ارم ذہرہ، شعیب اللہ , مبینہ شعیب اور ڈاکٹر اسمارہ آخر تک موجود رہیں۔
سعدیہ خان
===========================