رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔
پاک فرینڈز آسٹریا(پی ایف اے) کی میٹینگ بسلسلہ الیکشن 2022 آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد پذیر ہوئی۔اس سلسلے میں پاک فرینڈ آسٹریا کے تمام ممبران نے خصوصی شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے فرائضں سید غالب حسین شاہ نے ادا کئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز محمد محسن بلوچ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول کی سعادت قاری شبیر نے حاصل کی۔اس کے بعد الیکشن کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں صدر غلام مصطفی بلوچ ،سینئر نائب صدر چوہدری امجد چٹھ ،نائب صدر غلام اظہر،جنرل سیکرٹری رانا محمد ادریس ،جوائننٹ سیکرٹری قاری محمد شبیر ،فنانس سیکرٹری چوہدری ندیم نزیر, میڈیا کوارڈینیٹر محمد ریاض بلوچ ،انفارمیشن سیکرٹری مہر عبدلستار ،سرپرست محمد اکرم بٹ،چئرمین سید غالب حسین شاہ, وائس چئرمین محمد محسن,چئرمین کشمیر کمیٹی پروفیسر شوکت اعوان منتخب ہوے. (پی ایف اے) کے سب ممبران نے نئی منتخب ہونے والی انتظامیہ کو مبارک دی اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا…
=============