وزیر صحت کیا سو رہے ہیں ؟ کوئی انہیں بتاؤ کہ ادویات کا بحران سر اٹھا رہا ہے ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں مرگی سمیت دیگر امراض کے مریضوں کو ادویات نہیں مل رہیں
میڈیکل اسٹور ز پر ادویات کی شدید کمی ، اکثر ادویات مارکیٹ سے غائب ، مریضوں کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا ، ادویات کی سپلائی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ۔
======================
چین کی سائنو ویک نے پاکستان کو کورونا سے محفوظ رکھا: وزیر صحت
وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو ویک نے پاکستانیوں کو وباء سے محفوظ رکھا۔پاکستان نے بہتر حکمت عملی اپنا کر کورونا وبا پر قابو پایا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطا ب میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران بھی چین فوراً پاکستان کی مدد کو آیا۔سیلاب کی بدولت پاکستان کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ ایک فیصدبھی نہیں تاہم تباہی کا سامنا ہمیں ہے۔عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ چین نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ویکسین فراہم کرنے پر سائنو ویک کے شکرگزارہیں۔
=====================