لاہور (جنرل رپورٹر)
سنگل نیشنل کریکولم کا دوسرا فیز، پنجاب حکومت نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری دے دی۔ مڈل کی نئی کتابیں آئندہ سال سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی
۔تفصیلا ت کے مطا بق حکومت پنجاب نے سنگل نیشنل کریکولم کے سیکنڈ فیز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جس پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے سال کے لیے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت کتابوں کی تیاری شروع کردی ہے۔حکومت کی تبدیلی کے باعث رواں تعلیمی سال میں یکساں نصاب کے دوسرے فیز پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد سمری کی منظوری نہیں ملی تھی۔جبکہ نہم اور دہم کی کتابیں سنگل نیشنل کریکولم کے تیسرے فیز تحت 2024 میں پبلش کی جائیں گی۔