آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا پاکستان وزیر آباد میں عمران خان پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس 21 ڈسٹرکٹ میں طلب کیا گیا ۔ جس میں ویانا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان پر ہونے والی فائرنگ کی شدید غصے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ اجلاس میں میڈیا کوآرڈینیٹر ریاض بلوچ۔ مرکزی راہنما پی ٹی آئی آسٹریا علامہ غلام مصطفی بلوچ۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد۔ عبدالستار مہر۔ محسن بلوچ۔ رانا شرافت۔ صدر اورسيز آسٹریا۔ رانا محمد ادریس۔ جمال احمد۔ قاری شبیر بلوچ۔ ندیم احمد کے علاوہ دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ اس ہنگامی اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ 6 نومبر بروز اتوار کو ویانا شہر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ علامہ غلام مصطفی بلوچ نے کہا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ ہم ہر گز ایسا نہیں ہونے دیں گئے ۔ عمران خان کے ہم ساتھ تھے اور ساتھ ہیں اور ساتھ ریے گئے ۔ عمران خان نے جو خواب دیکھا تھا وہ ضرور پورا ہو گا ۔
===============================