صدر میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان MLTAP محمد علی ملک کی نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو ۔
گزشتہ دنوں ایک خصوصی ملاقات میں محمد علی ملک نے بتایا کہ دنیا بھر میں میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹس کی بڑی اہمیت ہے اس شعبے میں ان کی بڑی قدر کی جاتی ہے اور پاکستان میں بھی ان کا مستقبل بہت روشن ہے میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹس کی ماضی میں کوئی نمائندہ تنظیم نہیں تھی لہذا سال 2009 میں اس بارے میں فیصلہ کیا گیا اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان قیام عمل میں لایا گیا اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں تمام صوبوں اور اضلاع تک پھیلایا گیا ہماری تنظیم کا بھی کامیابی سے خدمات انجام دے رہی ہے یہ غیر منافع بخش تنظیم ہے ۔اسے کینیڈا میں موجود فیڈریشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف بائیو لیبس سائنسز IFBLS کے نام سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اس کے ممبر ہیں ۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی ہیلتھ ایشیا نمائش بہت کامیاب رہی یہ متعلقہ لوگوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوئی فیر سے وابستگی رکھنے والے لوگوں کو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہم نے بھی بھرپور شرکت کی اور ہمارے موضوع بہت اچھے سے جن میں دلچسپی لی گئی 325 اسٹوڈنٹ کی رجسٹریشن کے بعد ہمیں ہال کلوز کرنا پڑا اس کے بعد بھی لوگ آتے رہے ہم نے تمام اسپیکر پی ایچ ڈی رکھے تھے جنہوں نے خطاب کیا ان سے سننے والوں نے کافی کچھ سیکھا ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کو ماضی میں زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہمارے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ اسپتالوں پر زیادہ توجہ دیں سرکاری ہسپتالوں پر مزید کام کی ضرورت ہے ہم نے ملک بھر میں 13 لیب قائم کی ہیں جہاں کرونا ٹیسٹنگ سے لے کر مختلف اہم ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور یہ بالکل مفت ہیں یہ وہی کام ہے جس نوعیت کا کام سندھ میں ڈائو لیب کر رہی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحصیل تعلقہ اور ڈسٹرکٹ یا ڈویژن لیول پر ٹیچنگ ہسپتال میں ایسے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسکوپ ھونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا اور خاص طور پر گریجویٹس اور ہماری کمیونٹی کے جو مسائل ہیں ان کی نشاندہی اور ان پر توجہ بہت ضروری ہے ۔
===========================
=============