(او پی سی) اوورسیز پاکستانی کمیشن آسٹریا کے زیر اہتمام پی ٹی آئ کے ممبران کا اجلاس مقامی ریسٹورنٹ ویانا میں منعقد ہوا۔۔

رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔

(او پی سی) اوورسیز پاکستانی کمیشن آسٹریا کے زیر اہتمام پی ٹی آئ کے ممبران کا اجلاس مقامی ریسٹورنٹ ویانا میں منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں آسٹریا کے مختلف شہروں سے ممبران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا ایجنڈا دو نکاتی تھا۔ حقیقی آزادی مارچ اور ھمارا کردار کیا ہونا چاہیے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر صحافی ارشد شریف شہید کے حوالے سے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاے مغفرت بھی کی گئی۔ مقررین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کی موجودہ صورتحال کے لیے اورسیز پاکستانیوں کی قربانیاں کسی حکومت سے ڈھکی چھپی نہیں۔جب پاکستان میں عدم استحکام کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ تمام اوورسیز پاکستانی بے چین سے ہو جاتے ہیں۔(او پی سی) اوورسیز پاکستانی کمیشن آسٹریا کے زیر اہتمام اس اجلاس میں تمام شرکاء نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خیالات سے آگاہ کیا کہ وقت کی اشد ضرورت پاکستان میں رائج بوسیدہ نظام کی تبدیلی کے لئے ھم سب کو مل کر عمران خان کے اس حقیقی مارچ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کرنا ہے۔ اس اجلاس میں موجود پی ٹی آئ فیملیز نے اس بات پہ زور دیا کہ پارٹی کو مضبوط بنائیں اور عمران خان کے اس اقدام کی حمایت میں دام درہم سخن اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے اس لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اپنے اپنے علاقوں میں دوستوں عزیزوں کے ساتھ رابطے کرنے پر زور دیا کہ سب اس حقیقی مارچ کا حصہ بنیں. اس موقع پر خصوصی طور پر صحافی ارشد شریف شہید کے لیے حکومت وقت سے انکوائری کمیشن کو جلد از جلد بنانے کا مطالبہ کیا کہ وہ اس اندونہاک واقعہ کی تحقیقات میں تاخیر نہ کرے تاکہ ارشد شریف شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔مزید پی ٹی آئ آسٹریا کی سینئر قیادت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ھم آسٹریا میں پی ٹی آئ کو مزید فعال کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر اورسیز پاکستانی کمیشن کے عہدے داران نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
=========================