رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے 21 ڈسٹرکٹ میں پاک سنٹر مسجد المدینہ میں پاکستانی سینئر صحافی اینکر پرسن ارشد شریف جو گزشتہ دنوں کینیا نیروبی کے قریب پولیس گردی کا نشانہ بننے تھے ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ مذہبی سکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ ۔ پی ٹی آئی کے ممبر ایڈوائزری کمیشن ارشد باجوہ۔ پی ٹی آئی میڈیا ایڈوائزر ریاض بلوچ۔ منیر احمد۔ محسن بلوچ۔ غلام اظہر۔ کے علاوہ دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ قاری شبیر بلوچ نے نماز جنازہ کی امامت کرتے ہوئے ارشد شریف کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
=======================
Load/Hide Comments