27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر آفیئر کمیٹی آسٹریا کے چیئرمین پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان کی زیر نگرانی ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام۔۔۔۔۔۔۔


رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔
=========================

27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر ریلی کشمیر آفیئر کمیٹی آسٹریا کے چیئرمین پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان کی زیر نگرانی ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام فولکس گارڈن ویانا میں کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی،کشمیری کمیونٹی کے علاوہ آسٹریں,،مصری اور ترک کمیونٹی نے بھی شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ مظاہرے میں مظاہرین نے کشمیر کے جھنڈے ، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی نقابت خود پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان کر رہے تھے۔ سب سے پہلے حافظ زریاب نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی۔

اس موقع پر جن مقررین نے خطاب کیا ان میں علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،پروفیسر مسرت شوکت اعوان،خواجہ محمد نسیم،محسن بلوچ،عمیر ملک اعوان، ارشد باجواہ اور سینٹ لٹن سے آئے ہوئے ریاض سندھو شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر آواز بلند کرے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرے۔


غیر قانونی طور پر بھارتی زیر قبضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے اور وہاں لاک ڈاؤن، کرفیو، تعلیمی اداروں اور مواصلات کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیریوں کی آئینی خود مختاری کی پامالی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے لاک ڈاؤن کو تین سال ہوگئے ہیں۔

مزید ان کا کہنا تھا۔ کسی بھی لمحے پاکستانی قیادت نے کشمیریوں کے درد کو فراموش نہیں کیا، کیونکہ قائد کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ آخر میں قاری شبیر نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ احتجاج کے احتتام پر پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان نے تمام لوگوں کا احتجاج اور ریلی میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔
============