چچا پر بھتیجی کا بہت کچھ ادھار ہے ، شہباز شریف کو نواز شریف سے سیکھنا ہوگا ، حکومت کرنی ہے تو کریز سے نکل کر بڑے عوامی ریلیف پر مبنی چھکے لگانے پڑیں گے ، 300 یونٹس مفت بجلی دینے کی نواز شریف کی تجویز مخالفین پر بجلی بن کر گری ، عوام خوش ہوں گے مسلم لیگ کو مقبولیت حاصل ہوگی ،

چچا پر بھتیجی کا بہت کچھ ادھار ہے ، شہباز شریف کو نواز شریف سے سیکھنا ہوگا ، حکومت کرنی ہے تو کریز سے نکل کر بڑے عوامی ریلیف پر مبنی چھکے لگانے پڑیں گے ، 300 یونٹس مفت بجلی دینے کی نواز شریف کی تجویز مخالفین پر بجلی بن کر گری ، عوام خوش ہوں گے مسلم لیگ کو مقبولیت حاصل ہوگی ، نیازی کی چار سالہ نالائقی اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے رہی سہی کسر آئی ایم ایف کے معاہدے سے پوری ہو چکی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کے بعد وہ دوائی نہیں مل سکیں جن کے لئے وہ محنت کرتے آئے ہیں انہوں نے کینسر جیسی موذی مرض سے اپنی لڑائی کے باوجود عوامی خدمت کو ترجیح دی ملک کے لیے دن رات ایک کر دیا مشکل ترین وقت میں معیشت اور ریاست کو بچایا سیاست کی قربانی بھی لیکن اب عوام کو ریلیف دے کر اپنی سیاست بھی بچانی ہوگی ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا ہے اب ملک کے سیاسی ڈھانچے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے ۔


سیاسی حلقوں میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ چچاپر بھتیجی کا بہت کچھ ادھار نیازی کے دور میں بھتیجی پر جو ظلم ڈھائے گئے جس طرح انہیں قید و بند کی صعوبتوں سے گزارا گیا اور اس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے جو ٹارچر کیا گیا اس کا حساب چچا وزیراعظم بن کر بھی نہیں لیں گے تو پھر کب لیں گے اب تک تو نیازی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا لیکن چھ مہینے سے زیادہ وقت گزر چکا ہو بھتیجی منتظر ہ رہی ۔اور انتظار جاری ہے ۔یہ دھار تو شہباز شریف کو چکانا ہوگا انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران خود ذکر کیا کے خاندان اور پارٹی کی بہو بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا انہوں نے تو سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ کا ذکر بھی کیا انہیں نیازی کی ہمشیرہ کا ذکر کرنا بھی یاد تھا اس لیے سیاسی کارکن ان سے بجا طور پر توقع رکھتے ہیں کہ وہ حساب برابر کریں گے ۔ وزیراعظم سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ اربوں روپے کی کرپشن اور نقصانات پہنچانے کی کہانیاں سنائی جاتی تھی اب ان کیسز میں گرفتاریاں کیوں نہیں کر رہے نااہلی تو صرف گھڑیوں کے کیس میں کی گئی باقی الزامات اور کیسز کا کیا ہوگا ؟ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں وزیراعظم سے سخت ایکشن کا انتظار کر رہے ہیں ۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف منتظر ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں انہوں نے 300 یونٹ تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز پیش کی ہے یہ تجویز سیاسی مخالفین پر بجلی بن کر گری ہے شہباز شریف کو بھائی سے سیکھنا چاہیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کریز سے باہر نکل کر عوامی ریلی پر مبنی لمبے لمبے چھکے مارنے ہونگے سب مسلم لیگ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی دوبارہ مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی اور ملک کو آگے لے کر جا سکے گی ورنہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر مسلم لیگ میں کیا حاصل کیا ہے اور آگے کیا حاصل کرے گی یہ بہت بڑا سوال ہوگا ، ماضی میں مختلف شخصیات اپنی بزدلی اور وقت ضائع کر کے ملنے والے مواقع ہو چکی ہیں ایسا نہ ہو کہ پارٹی کی سیاست مکمل طور پر ڈوب جائے پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن نتائج آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں پورے ملک میں مسلم لیگ نون کو لے کر آگے بڑھنا ہے تو مصلحت پسندی سے باہر نکلنا ہوگا قصوروار کو سزا دینی ہوگی سخت فیصلے کرنے ہوں گے بہادری دکھانی ہوگی قانون توڑنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا ہوگا قانون کی عمل داری قائم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی واضح طور پر نظر آنی چاہیے
==========================