اسحاق ڈار کی ریٹنگ ایجنسیوں سے لڑائی کیوں ؟ نتیجہ کیا نکلے گا ؟ کون کون ان کی ناکامی کا خواہشمند ہے ؟ ایک ایک کرکے وہ بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے جا رہے ہیں اس سفر میں دھوکے بازوں سے خبردار رہنا ہوگا ۔

اسحاق ڈار کی ریٹنگ ایجنسیوں سے لڑائی کیوں ؟ نتیجہ کیا نکلے گا ؟ کون کون ان کی ناکامی کا خواہشمند ہے ؟ ایک ایک کرکے وہ بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے جا رہے ہیں اس سفر میں دھوکے بازوں سے خبردار رہنا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کے لیے چیلنج کم نہیں ہوئے اگرچہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے جرات مندانہ فیصلوں اور بڑے بڑے اعلانات کی وجہ سے پاکستان کی روایتی مشکلات میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے ایف اے ٹی ایف کے محاذ پر ہونے والی کامیابی نے پاکستانی حکومت کو سرخرو کیا ہے

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری نے حکومتی اقدامات پر عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد کا اظہار کو واضح

کیا ہے اور اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری اور پیرس کلب کے قرضوں کیلئے شیڈول نہ کرنے کا اعلان ہر جگہ پر ہر فورم پر خوش آئند قرار پایا ہے جب کہ نون پیرس کلب قرضوں کی ری شیڈولنگ کی کوششیں قابل ستائش ہیں

مجموعی طور پر معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے حکومت کے اقدامات مثبت اور حوصلہ افزا ہیں لیکن جو لوگ

بارودی سرنگیں بچھا کر گئے تھے وہ مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں اسحاق ڈار کے آس پاس ایسے عناصر کی موجودگی خارج از امکان نہیں جو دھوکہ دے سکتے ہیں اور انہیں ٹریپ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں کیونکہ ابھی ایسے لوگ موجود ہیں


جو اسحاق ڈار کی ناکامی کے خواہشمند ہیں اور وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔ایسے عناصر سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے ، لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسحاق ڈار کی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں سے لڑائی کیوں ہے اور اس لڑائی کا نتیجہ کیا نکلے گا کیا اسحاق ڈار

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کو اپنے موقف سے ہم آہنگ کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے اس کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا

دوسری طرف سے کیا کیا سوالات اور اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں اور ان کے نتیجے میں مزید کون سی

مشکلات اور چیلنج کھڑے ہو سکتے ہیں ، اسحاق ڈار کے مخالفین کا خیال ہے کہ ریٹنگ ایجنسیوں کو بلیک میل کرنے


کی کوشش کی جارہی ہے جو ناکام ہوگی جب کہ اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں پہلے بھی انہیں منہ کی کھانی پڑی آگے بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔

==========================
فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں مزید کمی کر دی
22 اکتوبر ، 2022
اسلام آاباد(خبرایجنسی)ملکوں کی معیشت کی عالمی سطح پر درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے فچ نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو مزید کم کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی نیگٹو سے ٹرپل سی پلس کر دی گئی۔فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کو بیرونی مالی دبا ئواور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، بگڑتے مالی حالات پالیسی کے خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ صورتحال جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے۔خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی پاکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈائون گریڈ کردی تھی۔
https://e.jang.com.pk/detail/268932
===================================================

انٹر بینک میں ڈالر 15؍ اوپن مارکیٹ میں 55؍ پیسے تک سستا
22 اکتوبر ، 2022
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں15 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 55پیسے تک کی کمی ،یوروکی قیمت 1.90 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 2.85روپے گھٹ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کی کمی سے 220.90 روپے سے کم ہو کر 220.75 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 221.10 روپے سے کم ہو کر 221.00 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 223.20 روپے سے کم ہو کر 222.70 روپے اور قیمت فروخت 55 پیسے کی کمی سے 225.45 روپے سے کم ہو کر 224.90 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.90 روپے کی کمی سے 219.10 روپے سے کم ہو کر 217.20 روپے اور قیمت فروخت 221.30 روپے سے کم ہو کر 219.40 روپے ہو گئی ہے جبکہ 2.85 روپے کی کمی سےبرطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 250.55 روپے سے کم ہو کر 247.70 روپے اور قیمت فروخت 253.05 روپے سے کم ہو کر 250.20 روپے ہو گئی۔
https://e.jang.com.pk/detail/268920
==================================

سونا فی تولہ 500؍ روپے سستا
22 اکتوبر ، 2022
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کی کمی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت14 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1637 ڈالر سے کم ہو کر 1623 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 47ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 26ہزار 372 روپے ہو گئی ہے۔
================================

اسٹاک مارکیٹ، منافع بخش سیکٹرز میں خریداری، 76 پوائنٹس کا اضافہ
22 اکتوبر ، 2022
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مثبت رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 7 ارب 76 کروڑ 27 لاکھ روپے بڑھ گئی،52.07 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ،کاروباری حجم 8.22فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور ایف اے ٹی ایف اجلاس کی خبر کے انتظار میں سرمایہ کار زیادہ سرگرم نظر نہیں آئے جس کی وجہ سے جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز پر منفی رحجان تھا ،دوسرے سیشن میں ایک طرف الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آگیا تو دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی کی منفی ریٹنگ کے باعث سرمائے کا انخلاء شروع ہواجس کے باعث 100انڈیکس میں 341پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 42ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی تاہم دوسرے سیشن میں اختتام سے پہلے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی اچانک چند منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 76.44 پوائنٹس کے اضافے سے 42213.48 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس بھی 52.53 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 15564.45 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 32.63 پوائنٹس کے اضافے سے 28744.87 پوائنٹس پر آگیا۔
=======================================
مالی سال کی پہلی سہ ماہی، پاکستان نے 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرضہ لیا
22 اکتوبر ، 2022
اسلام آباد(تنویر ہاشمی )پاکستان نے رواں مالی سال23- 2022کے پہلے تین ماہ میں دو ارب 23کروڑ40لاکھ ڈالر بیرونی قرضہ لیا،پہلی سہ ماہی کے دوران کمرشل بنکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی کوئی بانڈز جاری کیا گیا ،وفاقی حکومت کو یہ قرضہ جولائی تا ستمبر کے دوران مختلف ملٹی لیٹرل اداروں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت ملا، اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ملٹی لیٹرل اداروں سے 68کروڑ23لاکھ ڈالر ، دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 38کروڑ59لاکھ90ہزار ڈالر اور آئی ایم ایف سے ایک ارب 16کروڑ61لاکھ 70ہزار ڈالر موصول ہوئے،دستاویزات کےمطابق پاکستان نے 62کروڑ58لاکھ50ہزار ڈالر کا بیرونی قرضہ ستمبر میں لیا ، پہلی سہ ماہی کے دوران کمرشل بنکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی کوئی بانڈز جاری کیا گیا ،جبکہ گزشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے کمرشل بنکوں سے 45کروڑ75لاکھ40ہزار ڈالر کا قرضہ لیاتھا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دوطرفہ معاہدوں کے تحت چین سے پانچ کروڑ49لاکھ30ہزار ڈالر موصول ہوئے ، سعودی عرب سے 30کروڑ ڈالر ، امریکا سے 99لاکھ 50کروڑ ڈالر ، جنوبی کوریا سے ایک کروڑ56لاکھ 50ہزار ڈالر اور فرانس سے 44لاکھ 40ہزار ڈالر قرض موصول ہوا، ایشیائی ترقیاتی بنک نے پہلی سہ ماہی میں 11کروڑ27لاکھ30ہزار ڈالر فراہم کیے ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے 41کروڑ64لاکھ90ہزار ڈالر، اسلامی ترقیاتی بنک نے ایک کروڑ 15لاکھ ڈالر ، آئی بی آر ڈی بنک نے دو کروڑ89لاکھ ڈالر فراہم کیے ، رواں مالی سال کے دوران وفاقی بجٹ میں حکومت نے بیرونی قرضے کا تخمینہ 22ارب80کروڑ ڈالر کا لگایا ہے جن میں 7ارب50کروڑ ڈالر کمرشل بنکوں سے بیرونی قرضہ لیاجائے گا۔
https://e.jang.com.pk/detail/268903
=========================================

روبہ تنزل معیشت گرے لسٹ سے اخراج کے بعد روبہ عروج ہوگی
22 اکتوبر ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) فیٹف لسٹ سے اخراج پاکستانی معیشت کے عروج کا موجب بنے گا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھے گی جو کہ فیٹف کی پابندیوں اور سخت قوانین کی وجہ سے نہیں آ رہی تھی۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کے اندر اور پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آ رہے تھے کیونکہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کا منافع اپنے ملک لے جانے کیلئے گونا گوں پابندیوں کا سامنا کرنا ہوتا تھا۔ اب عالمی سرمایہ کار پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ پراعتماد ہونگے۔ بین الاقوامی رفاعی ادارے‘ غیر سرکاری تنظیمیں (NON GOVERNMENTAL ORGANIZATION) ڈونر ایجنسیاں پاکستان میں نئے پراجیکٹ شروع کر سکیں گی۔ پاکستانی قوم کیلئے ویلفیئر کے نئے کام ازسرنو شروع کریں گی۔ پاکستان کی بین الاقومی سطح پر تجارت بالخصوص برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کے یورپ اور دوسرے ملکوں کے ساتھ روابط بڑھیں گے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں موڈیز فیچ کریڈٹ سویز‘ پور اینڈ پور‘ پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر سکیں گی۔ پاکستان کے فرانس سمیت دوسرے ممالک سے تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ ملک کے اندر غیرملکی فنڈز آنے لگیں گے۔ غیرملکی سرمایہ کی پاکستان میں آمد میں اضافہ ہو گا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آئیگا۔ FATF پیرس بیسڈ گروپ ہے‘ 31مئی 2018ء کو (ن) لیگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کی پانچ سالہ معیاد پوری کی‘ اُس روز تک پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں نہیں تھا۔ (ن) لیگی حکومت ختم ہونے کے بعد اسی سال فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سرمایہ کاروں‘ سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان‘ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عہدیداروں نے جنگ سے جمعہ کی رات خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان آٹو موبیلز انڈسٹری کے ایگزیکٹو ڈاکٹر تیمور رضا نے کہا کہ روبہ زوال قومی معیشت اب روبہ عروج بنے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 11اپریل 2022ء کو حلف اٹھانے کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور موجودہ (ن) لیگی حکومت کے وزراء پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے کمربستہ ہو گئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں پاکستان سمیت 33ملک کل تک شامل تھے۔
https://e.jang.com.pk/detail/268909
==========================================