ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث لاہور میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول کے قیام کا منصوبہ ٹھپ ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جان ب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اکتوبر کو سکول کا افتتاح ہوگا مگر 15روز گزرنے کے بعد ابھی تک ٹرانس جینڈر اسکول کا افتتاح نہیں ہوسکا : ذرائع

لاہور ( جنر ل رپورٹر )

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث لاہور میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول کے قیام کا منصوبہ ٹھپ ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جان ب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اکتوبر کو سکول کا افتتاح ہوگا مگر 15روز گزرنے کے بعد ابھی تک ٹرانس جینڈر اسکول کا افتتاح نہیں ہوسکا ذرائع کے مطابق لاہور میں پہلا ٹرانسجینڈر سکول کے لیے برکت مارکیٹ کے سرکاری سکول کو ٹرانسجینڈر سکول میں تبدیل کیا جانا ہے جس کے لیے ایک سال قبل منصوبے کا اعلان کیا گیا تھااور ابتدائی طور پر 210 ٹرانسجینڈرز کو سکول میں رجسٹرڈ کیا جانا تھا تاہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے۔