رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا ۔
=========================
دعوت اسلامی آسٹریا کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا جلوس نکالا گیا۔ جس میں یورپ کے مختلف ممالک سے اور آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے دعوت اسلامی کے علماء کرام اور پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس میں شرکاء نے اپنے پیارے رسول حضرت محمد ؐصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ولادت کا دن بڑی گرمجوشی اور شاندار انداز میں منایا۔ دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا
جلوس فیضان مدینہ سے سپہر 14:15 بجے شروع ہوا اور ویانا دس ڈسٹرکٹ کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا تقریباً دو کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹہ میں طے کرنے کے بعد واپس فیضان مدینہ میں اختتام پذیر ہوا۔ دوران جلوس شرکاء حمد و نعت کی صدا ئیں بلند کرتے رہے اور درود و سلام کے ورد سے فضا گونجتی رہی ۔ سنتوں بھرے جلوس میں عاشقانِ رسولؐ نے ہاتھوں میں سبز رنگ کے جھنڈے اور جھنڈیاں بینر اٹھا رکھے تھے اور جلوس کے آگے گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر پر سرکار کی آمد مرحبا کی سدا ئوں سے گلی محلوں اور سڑکوں میں سرکار کی آمد کی سدائیں گونجتی رہیں۔ جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔ جلوس کے اختتام پر اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ،پاکستان کی سلامتی،کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے لیے اور جلوس میں شامل شرکاء کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جلوس کے بعد فیضان مدینہ میں خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں خصوصی نعت خوانی اور سنتوں بھرا بیان ہوا۔ دعوت اسلامی نگران جو کے پرتگال سے خصوصی تشریف لائے مولانا احمد رضا عطاری نے سنتوں بھرے اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے اخلاقیات اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر روشنی ڈالی ۔آخر میں صلوۃ وسلام پڑھا گیا اور تمام امت مسلمہ بالخصوص حاضرین و پاکستان کے لیے دعائیں کی گئیں۔
=========================