تمام گریجویٹس کو مزید پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے کامیابی ہمیشہ محنت سے ملتی ہے کسی شارٹ کٹ کی کوشش نہ کریں ، فضائیہ روتھ پاو میڈیکل کالج پی اے ایف بیس فیصل کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد شیخ کی خصوصی گفتگو ۔ملاقات محمد وحید جنگ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے سینئر صحافی محمد وحید جنگ تو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد شیخ نے حال ہی میں منعقد ہونے والی آٹھویں وسرجن کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال پر بتایا کہ یہ بہت اچھی اور مفید کانفرنس تھی ہمیشہ سے ایسی کانفرنس اپنا گہرا اثر رکھتی ہے اس کا بہت ہی ا فیکٹ اور امپیکٹ ہوتا ہے قابل سرجنز نے یہاں پیپر پیش کیے جو نئے سر جنز کے لئے بہت مفید ہیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
اپنی پریزنٹیشن کے حوالے سے انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ انسان اور چمپینزی کے دماغ کا سائز تو ایک جتنا ہوتا ہے لیکن ان کا استعمال اور کام کرنے کا انداز مختلف ہے یہ فرق کیوں ہے اس پر ہم نے بات کی ۔ انسان برا نہیں کر سکتا ہے لیکن چمپیزی ایسا نہیں کر سکتا یہ اور اس جیسے دیگر فرق ہم نے واضح کیے۔
فضائیہ کالج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تین سال پہلے ایئر فورس نے اسے شروع کیا ماشااللہ یہ بہت اچھا چل رہا ہے تھرڈ ایئر تک اسٹوڈنٹ ہیں اچھے ٹیچر ہیں ۔
میڈیکل پروفیشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ آج بھی پاکستان میں سب سے محفوظ پرو فیشن میڈیسن ہے بلکہ یہ نوجوانوں کے بہترین کیریئر کا گیٹ وے ہے۔ آپ ڈاؤ میڈیکل کالج کے طلبہ کو ہی دیکھ لیں دنیا میں انہوں نے کتنا نام کمایا ہے اور اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔
اپنے کیرئیر کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے1988 انیس سو اٹھاسی میں ایل ایم سی حیدرآباد سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا پھر 1990 میں بقائی میڈیکل کراچی سے وابستہ ہو گیا .وہیں سے بیرون ملک گیا اور پھر واپس آکر 2017 میں لیاقت نیشنل سے منسلک ہو گیا اور پچھلے تین سال سے فضائیہ کالج کے ساتھ ہوں۔
نوجوان گریجویٹس کے لیے کیا پیغام دیں گے اس سوال پر انہوں نے کہا کہ بس پڑھتے رہیں پڑھائی پر مزید توجہ دیں کامیابی ملتی ہے محنت کرنے والوں کو ۔اس حوالے سے کوئی شارٹ کٹ نہیں ۔
======================================