جدہ (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کے شہر ریاض میں کھانا پکانے کے مختلف ممالک کے ماہر شیفس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان کی خاتون شیف شگوفہ نے تیسرا انعام حاصل کیا اس خوشی میں شگوفہ نے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی میڈیا اور سعودی میڈیا معروف خاتون سمیرہ عزیز نے شرکت کی اور شیف شگوفہ کو مبارکباد پیش کی ۔
==============================
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد سرکاری اسکول میں پناہ لینے والے بارش متاثرین کی امداد نہ ہوئی،بارش متاثرین کے فہرست پر افسر کے اپنے رشتے دار کو نوازنے کا انکشاف،راشن سے بھری دو ٹرکیں افسرکے عزیز نے گھر پر اتروائیں،حقدار امداد سے محروم شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سرکاری اسکول میں ڈیڑھ ماہ سے پناہ لئے ہوئے بارش متاثرین کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے امداد نہیں کی گئی نہیں کی گئی ہے جس کے خلاف متاثرین متعدد بار ضلع انتظامیہ کے اس رویے پر احتجاج کرچکے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی متاثرین مسمات خانی،نادر علی رجب اور دیگر کا کہنا ہے کہ مختیار کار کے رشتے دار نے پہلے اسکول میں رہنے والے سیلاب متاثرین کی لسٹ بنائی اور اسکے بعد راشن کی دو گاڑیاں اپنے گھر پر اتروائیں ہمیں تاحال نہ راشن ملا ہے نہ ہی ٹینٹ ضلعی افسر نے ہماری امداداپنے رشتے دار کو دیکر نوازا ہے لیکن حقدار تاحال امداد سے محروم ہیں انہوں نے ڈی سی،سیشن جج اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیکر تحقیقات کرائیں اور ہماری امداد کی جائے بصورت دیگر مذکورہ افسرکے دفتر کے سامنے دہرنا دیا جائے گا۔
جیکب آباد (نامہ نگار)ڈجیٹل سسٹم کے ذریعے ضرورتمند خاندانوں میں نقدی رقم دینے کی ضرورت ہے، اسٹکچرل کمزوریوں کو ختم، بڑے جاگیرداروں کو کسانوں کے قرضے معاف کرنے چاہئیں، جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی برسات متاثرین کی المحمودویلفیئر کی ٹینٹ کیمپ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے معائنے اور مفت دوائیاں فراہم کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں شفاف پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لئے ڈجیٹل سسٹم کے ذریعے ضرورتمند خاندانوں میں رقم تقسیم کی جائے اس سے نہ صرف کاروبار کو فروغ ملے گا اور خرد برد کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی جو کہ ضرورتمند افراد کی مدد کرنے کا واحد، بہترین اور تیز ترین ذریعہ ہے. انہوں نے کہا کہ اس کی شفافیت کے لئے کمیونٹی کی شرکت، تعمیر نو اور بحالی کا ضروری حصہ ہے. ایسا اظہارانہوں نے گڑھی خیرو میں المحمود ویلفیئر کی جانب سے لگائے گئے برسات متاثرین کی ٹینٹ کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹکچرل کمزوریوں کو ختم کرنے کی عملی کوشش کی جائے، بڑے جاگیرداروں کو کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مولانا سلیم اللہ بروہی،انجینئر حماداللہ انصاری،اسداللہ حیدری،ثناء اللہ سیال،صحافی غلام مصطفی جمالی، ای ڈی کھوکھر، ساگر بھٹی، حسین بخش جمالی جبکہ سماجی رہنما جان محمد جمالی، قاری ایاز کھوسو اور دیگر بھی موجود تھے۔
جیکب آباد (نامہ نگار)رائیفل ناکہ چوک سے سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے جشنِ عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی خوشی میں میلادی ریلی نکالی گئی جس میں مرحبا یامصطفیﷺ کی پرکیف صداؤں پر شرکاء جھومتے رہے یہ ریلی مختلف راستوں سے گذرتی ہوئی جت محلہ میں منعقدہ محفلِ میلاد میں شریک ہوئی جہاں پر معروف ثناء خوان نزاکت علی قادری اور محمد شفیع سلطانی سمیت دیگر نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیں پیش کرکے داد تحسین وصول کیا، بعد ازاں چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن عبدالخالق قادری نے خصوصی خطاب فرمایا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یوں تو سب کو انسان بناکر بھیجا ہے مگر انسان کو کامل انسانیت کی تعلیم اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد ﷺنے عطا فرمائی لہٰذا آج کے ترقی یافتہ دؤر میں بھی اگر کسی نے انسانیت سیکھنی ہے تو اسے اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی طرزِ زندگی کو اپنا شعار بنانا ہوگا،خطاب کر اختتام پر اجتماعی توبہ کروائی گئی اور قادری ذکر بھی کروایا گیا اور حاضرین میں لنگر میلاد تقسیم کیا گیا۔