N- Orative ہیلتھ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر مرتضی نجابت علی کا جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو انٹرویو ۔ملاقات محمد وحید جنگ

N- Orative ہیلتھ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر مرتضی نجابت علی کا جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو انٹرویو ۔ملاقات محمد وحید جنگ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد ہونے والے فارما ایشیا کے موقع پر پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے سینئر صحافی محمد وحید جنگ کے سوالات پر ڈاکٹر مرتضی نجابت علی نے ایونٹ کی کامیابی سے لے کر پینل ڈسکشن تک اور NUST نسٹ کے زیر اہتمام NHTPL کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا ایونٹ تھا۔ میں اسے ایک کامیاب شو قرار دوں گا ایسے ایونٹس ہماری انڈسٹری کے لیے بہت مفید ہیں فارماسٹیکل پروڈکٹس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے ضروری ہے کہ ہم زیادہ کام کریں ہمارے ملک کو فارن ایکسچینج بچانے پر توجہ دینی ہے ہمیں لوکل مارکیٹ کو فروغ دے کر اپنی ایکسپورٹس بڑھانے اور زرمبادلہ کمانے پر فوکس کرنا چاہیے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نسٹ یونیورسٹی کے سوال سے بہت اہم اقدامات اٹھا چکی ہے اسے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی وفاقی حکومت کی مدد حاصل ہے اور ایک سینٹر بنایا گیا ہے جو کم قیمت میڈیکل ڈیوائسز بنائے گا اسے وزیراعظم کی حمایت اور تائید بھی حاصل ہے یہ پہلی یونیورسٹی ہے جہاں اس حوالے سے ریسرچ گروپ پر اتنا کام ہو رہا ہے ۔
فارما ایشیا میں پینل ڈسکشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ یہ بہت اچھی ڈسکشن ہوئی یہ بتانا ضروری ہے کہ نسٹ نے کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان ترکی کے بعد دوسرا مسلم ملک ہے اور ایشیا پیسیفک میں بھی دوسرا ملک ہے جبکہ دنیا میں 18 ملک ہے جو یونیورسٹی میں لیب بنا کر اتنی تحقیقات کو آگے بڑھا رہا ہے باہر کے ملکوں میں ہر انڈسٹری کو اپنی ایک لیب یونیورسٹی میں کھولنی ہوتی ہے وہاں اسٹوڈنٹ سیکھتے ہیں لانگ ٹرم پالیسی کے تحت ہمیں بھی ایسا کرنا چاہیے شارٹ ٹرم اہداف کے حصول کے لیے کوئی بھی کمپنی اپنی انڈسٹری میں لیب بنا لیتی ہے لیکن نیکسٹ جنریشن پروڈکٹ کے لیے ساری بستی کو چاہیے کہ یونیورسٹی میں لیب کھولے وہاں اسٹوڈنٹس کو تیار کریں اس حوالے سے نسٹ یونیورسٹی نے این ایچ ٹی پی ایل کے ذریعے کافی کام کیا ہے ۔ ویسے بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کوئی انڈسٹری آئسولیشن میں کام نہیں کر سکتی بہتری اسی میں ہے کہ انڈسٹری اور یونیورسٹی مل کر کام کریں ۔ نسٹ نے چوتھی پروڈکٹ کو ڈریپ کے ساتھ رجسٹر کر رہے ہیں اور پانچویں پروڈکٹ پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا کام جاری ہے ۔
==========================