صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پروفیسرڈاکٹرشمسہ،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹرز،نرسز اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پروفیسرڈاکٹرشمسہ،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹرز،نرسز اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پروفیسرڈاکٹرشمسہ اور ڈاکٹرحسین جعفری


نے اپنی تقاریرکے ذریعے ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کی اہمیت اجاگرکی۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو سوونئیربھی پیش کیا جبکہ سیمینار کے دوران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا تھاآج ہم انتہائی اہم موضوع پرروشنی ڈالنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ایک ڈاکٹرکیلئے سب سے اہم اس کے مریض کا علاج معالجہ اور صحت یاب ہوناہوتاہے۔مریض سے پوچھ کر اس کا علاج کرناہرڈاکٹرکی بنیادی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پوری دنیامیں ہرسال ہسپتالوں میں غفلت کے باعث ہزاروں مریض جان کھوبیٹھتے ہیں اور ہم پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹریانرس کو مریض کو دوائی دینے یاانجکشن لگانے سے پہلے اجازت لینی چاہئے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کے حوالہ سے نرسوں کی تربیت انتہائی اشدضروری ہے۔ایک ڈاکٹرکو علاج معالجہ سے پہلے سارے سائیڈافیکٹ کے بارے مریض کو آگاہ کرناچاہئے۔ڈاکٹرزکی خوش اخلاقی سے ہی مریض آدھاٹھیک ہوجاتاہے۔ڈاکٹرکی زبان کی مٹھاس ہی کسی مریض کے علاج معالجہ کی بنیاد ہوتی ہے۔سیمینار کے دوران وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم آگاہی سیمینارمیں تشریف لانے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکرتے ہیں۔ایک مریض کی خدمت کرنا نیکی کا بہت بڑاجذبہ ہے۔خدمت کے اسی جذبہ کے تحت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرزمسلسل جنوبی پنجاب اور سندھ میں جاکر سیلاب زدگان کی خدمت کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب تھیلیسمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈر ڈاکٹرحسین جعفری جو اس سیمینار کے محرک بھی تھے انھوں نے اہنی گفتگو میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پنجاب کے 26سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی پروگرام لانچ کیاہواہے جبکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
===========================