لاڑکانہ(۔ رپورٹ عاشق خان) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیر صدارت نوڈیرو ہاؤس میں ضلع قمبر شہدادکوٹ میں سیلاب کی صورتحال کے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی پی پی ضلع قمبر شہدادکوٹ قمرالدین گوپانگ، تعلقہ صدور، ایم پی اے سعدیہ جاوید، پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس مین پارٹی رہنماؤں نے
ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان پر سمیت پارٹی کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں ہر سیلاب متاثرہ خاندان کی امداد کے لیے پہنچیں گے، پارٹی کارکنان امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ سے تعاون کریں، متاثرین تک بلاامتیاز امدادپہنچانے کو یقینی بنائیں،
=================================