بزنس کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ، معیاری اور کامیاب برانڈز متعارف کرانے والی کمپنی ایس وائی آفس آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر سردار احمد گجر کی نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو

بزنس کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ، معیاری اور کامیاب برانڈز متعارف کرانے والی کمپنی ایس وائی آفس آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر سردار احمد گجر کی نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو۔


تفصیلات کے مطابق بزنس ورلڈ میں کم وقت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی کمپنی ایس وائی آفس آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے روح رواں اور مینیجنگ ڈائریکٹر سردار احمد گجر نے پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کیلئے سینئر صحافی محمد وحید جنگ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کمپنی کے پس منظر ، کارکردگی ، کامیابیوں اور مختلف چیلنجوں پر پوچھے جانے والے سوالات کا کھل کر جواب دیا وہ بے لاگ اور دو ٹوک گفتگو کرتے ہیں ذہین شفیق اور مخلص انسان ہیں ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی آئی ٹی سی این نمائش میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال پر

انہوں نے بتایا کہ ہمیں شروع میں یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس نمائش میں اتنے زیادہ لوگ شرکت کرنے آتے ہیں عام تاثر یہ تھا کہ کچھ لوگ ہی آئیں گے لیکن ہمارے اسٹال پر بڑے بڑے سرکاری اداروں اور بڑے بڑے گروپوں کے اہم لوگ آئے جن میں الکرم ، گل احمد ، کھاڈی سمیت اہم گورنمنٹ اداروں کے بڑے افسران شامل تھے جن تک رسائی حاصل کرنے کے لئے 10 چینل استعمال کرنے پڑتے ہیں وہ ہمارے سٹال پر خود آئے ہوئے تھے اور ان کو ہمارے برانڈ بہت پسند آئے مجموعی طور پر اس نمائش میں شرکت کا ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا اور کوشش کریں گے اگلی مرتبہ اس سے بہتر تیاری کے ساتھ شرکت کریں ۔


کمپنی کی مختلف مصنوعات برانڈز اور پروڈکٹس کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ہم کوریا اور جاپان کی مختلف مصنوعات اور برانڈز کی پیشکش کرتے ہیں جعلی نوٹ چیک کرنے والی مشین سے لے کر نوٹ گننے والی مشین تک یہ مصنوعات ان لوگوں کے لیے ہوتی ہیں جن کے پاس زیادہ کیش ہوتا ہے مثال کے طور پر جہاں بڑے اسٹور ہوتے ہیں پٹرول پمپ ہوتے ہیں بلڈرز ہوتے ہیں ان کے پاس کیش کا فلو زیادہ ہوتا ہے انہیں ایسی مشینوں کی ضرورت پڑتی ہے اس کے علاوہ ہمارے پاس مختلف فوٹو کاپی مشین ہیں وہ عام لوگوں کے لیے نہیں ہوتی بلکہ بڑے آفس کے لیے ہوتی ہے کنزیومر برانڈز کے حوالے سے بھی ہم مختلف نمائشوں میں جاتے ہیں اور جہاں آئی ٹی اور ڈیجیٹل ایکسپو ہوتی ہے وہاں بھی شرکت کرتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاس اے ٹی ایم مشینیں اور کیش ری سائیکل مشینری دستیاب ہوتی ہے جس میں ایک کسٹمر کیش نکالتا ہے تو دوسرا کسٹمر کیش ڈالتا ہے اس طرح اے ٹی ایم کا ڈاؤن ٹائم کم ہو جاتا ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اپریل 2017 میں ہم نے پاکستان میں کمپنی کا آغاز کیا اور ہمیں بزنس میں مارکیٹ سے بہت اچھا رسپانس ملا مختصر عرصے میں تمام بڑے بینک ہمارے کسٹمر بنے نادرا سے لے کر کالج یونیورسٹی اور واپڈا تک ہمارے کسٹمر ہیں اور الحمد اللہ یہ تمام کسٹمرز ہمارے مطمئن اور مسلسل کسٹمر ہیں ہم لونگ ٹائم سروس پر یقین رکھتے ہیں اور اچھی سروس دیتے ہیں


اپنے بچپن اور پس منظر کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوا میرے گھرانے کا پس منظر بہت سادہ اور عام سا ہے ٹاٹ والے اسکول میں پڑھا نویں کلاس میں تھا تو انگریزی میں نام بتاتے ہوئے شرما جاتا تھا کلاس میں آتے طالب علم گھر سے دھوتی پہن کر آتے تھے اور اسکول میں شلوار پہنتے تھے میٹرک کرنے کے بعد کالج میں داخلہ لیا لیکن گھریلو حالات کی وجہ سے ایف ایس سی نہ کر سکا پھر پاکستان نیوی کا حصہ بنا اور اٹھارہ انیس سال وہاں سروس کی وہاں اپنی صلاحیتوں کا زیادہ اظہار نہیں کر پایا ۔وہاں سے نکل کر پرائیویٹ جاب کی اور پھر مختلف کمپنیوں میں سیلز مین اور سیلز مینیجر بنا اور بالآخر اپنا کاروبار شروع کیا اور اللہ نے کامیابی دی۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ کرونا نے پوری دنیا پر اثرات مرتب کیے ہیں اس کی وجہ سے بہت سے روایتی بزنس اب آن لائن کسٹمرز کی طرف راغب ہوئے ہیں ہماری کمپنی کا دراز پرموشن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہمارے کسٹمرز میں بہت اضافہ ہوا ہے اور اب مارکیٹ میں ہماری ایک ساکھ ہے ہماری کمپنی کا نام اعتماد سے لیا جاتا ہے ہماری اچھی خدمات کی وجہ سے کمپنی نے کامیابی حاصل کی ۔ کمپنی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔


ملک کی معاشی صورتحال اور امپورٹ پر لگنے والی پابندیوں کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر مارکیٹ پر اثر آیا ہے لیکن حکومت ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے سب جانتے ہیں کہ ملک کو ڈالر کی ضرورت ہے اس لیے ایسے اقدامات کیے گئے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال میں مزید بہتری آئے گی ۔
پی ایم کے نقطہ نظر کی قدر:
1. یہ ایک اسٹریٹجک سمت میں آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔
2. یہ نتائج پر مبنی انتظام میں مدد کرتا ہے۔
3. یہ مطلوبہ نتائج تک مؤثر طریقے سے پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔
4. ایپلیکیشن شفافیت، ٹیم کی کارکردگی کو نمایاں کرنے، وسائل پر زیادہ سے زیادہ منافع اور وسائل اور لاگت پر کنٹرول میں مدد کرتی ہے۔

===============================================