اگلے پانچ سال بعد پاکستان کو ویسٹ ایشیا سینٹرل ایشیا اور ساؤتھ ایشیا کا ای کامرس Hub بنانا چاہتے ہیں .اسٹوڈنٹس کو 30 منٹ میں کمپنی بنانے کا طریقہ سکھا دیا ہے ۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام کا جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے خصوصی انٹرویو ، ملاقات وحید جنگ ۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی گئی ITCN ایشیا نمائش کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر ای کامرس گیٹ وے ڈاکٹر خورشید نظام نے بتایا کہ پوری دنیا میں ڈیٹابیس کی اہمیت کو مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس کا زیادہ احساس نہیں تھا ہم نے اس جانب قدم اٹھایا اور
انیس سو اسی کی دہائی سے اپنے کام کا آغاز کیا چالیس سال سے ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور اللہ تعالی نے ہمیں بڑی کامیابی عطا کی ہماری کمپنی کا ٹرن اوور سو کروڑ سے زیادہ ہوچکا ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے امپورٹرز ایکسپورٹرز کے ڈیٹا بیس کو تیار کرنے پر توجہ دیں اس سلسلے میں ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے اس حوالے سے ایک ویب سائٹ پر ممبرشپ کا آغاز کیا ڈیڑھ سو ملکوں سے زیادہ لوگ اس کے ممبر بنے
۔اب ہم ڈیٹا مینجمنٹ سکھاتے ہیں ۔کرونا کے حوالے سے کیا اثرات پڑے ہیں اس بارے میں استفسار پر انہوں نے بتایا کہ کرو نہ سے پہلے سات ہزار غیر ملکی ہمارے پاس آتے تھے نمائشوں میں حصہ لیتے تھے اب حالات معمول کی جانب ہیں بلکہ سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے اگلے پانچ سال بعد پاکستان کو ویسٹ ایشیا سینٹرل ایشیا اور ساؤتھ ایشیا کا حب بنانا چاہتے ہیں ۔ اس حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے ۔
اسٹوڈنٹ پر خصوصی توجہ دینے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ داؤد انجینئرنگ کے 50 بچوں کا پہلا بیچ تیار کیا انہیں اپنی کمپنیاں بنانا سکھائیں وہ اپنی کمپنیوں کے سی ای او ہیں ۔ ہم نے سکھایا کہ تیس منٹ میں کیسے کمپنی بنائی جا سکتی ہے
۔انہوں نے اپنا ای وزٹنگ کارڈ بنایا ۔بینک اکاؤنٹ بنایا ۔بزنس کیا اور یہ بھی سیکھا کی آمدنی کیسے بڑھانی ہے چھ مہینے بعد وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ نہ صرف اپنی یونیورسٹی کی فیس دے سکیں گے بلکہ اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کر سکیں گے ۔
=============================