ریاض ( ثناء بشير ) مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کی جانب سے سعودی عرب کے لئے نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دی گئی ہے جو دو سال کے لئے تنظیمی امور کے حوالے سے کام کرے گی مرکزی قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ سعید احمد کو مسلم لیگ ن سعودی عرب کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ملک منظور اعوان جنرل سیکرٹری فنانس سیکرٹری سردار محمد نواز اور ظہیر احمد مغل کو انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر سینٹر اسحاق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن سعودی عرب
کی ایگزیکٹو باڈی کے لئے دیگر عہدیداروں میں سرپرست اعلی پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ سرپرست چوہدری عبدالمجید گجر،مسعود اِحمد پوری،رانا محمد اشرف جبکہ چوہدری اکرم گجر کو چیرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالشکور وائس چیرمین ہونگے اس کے علاوہ سنئیر وائس صدور میں نور محمد آرائیں،محمودالحق ڈوگر،رانا خالد اکرم،راجہ کمال،چوہدری فاروق انجم،چوہدری عبدالوحید،مرزا اذکار احمد بیگ نائب صدور میں چودھری شہباز حسین،چودھری محمد اسماعیل،امجد اقبال،ظفر اقبال،چوہدری محمد ثقلین،ناصر محمود آرائیں،رانا محمد نواز،عبدالرحیم وینس،زاہد لطیف سندھو،رانا خادم حسین،محمد عمر خان شامل ہیں اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے چوہدری سجاد علی اور ڈاکٹر طارق عزیز کو مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈپٹی جنرل سیکریٹریز میں میاں طارق جنید،رانا طارق محمود،مرزا منیر بیگ،ڈاکٹر محمد سہیل کو مقرر کیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی فنانس سیکرٹری کے لئے چوہدری غلام عباس کا نام شامل ہے جبکہ ملک عابد اعوان ہیڈ آف ٹریڈر ونگ زاہدہ جہانزیب ہیڈ آف وومن ونگ سائرہ فضل ڈپٹی ہیڈ آف وومن ونگ بلال اعوان ہیڈ آف یوتھ کوارڈینیشن،چوہدری امجد آرائیں ڈپٹی ہیڈ آف یوتھ کوارڈینیشن،سید خسرو جان ڈپٹی ہیڈ آف یوتھ کوارڈینیشن مقرر کیے گئے ہیں اسی کے ساتھ خالد جاوید چیمہ کو پروفشنل ونگ کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے اسلم راہی پریس سیکرٹری ہونگے چوہدرہ احسان الہی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احسن مسعود ہیڈ آف سوشل میڈیا مس سائرہ شمس ہیڈ آف سوشل میڈیا کوارڈینیشن ہونگی حاجی ساجد حسین،احتشام سلیم اور مجاہد ندیم رامے ڈپٹی ہیڈ آف میڈیا کوارڈینیشن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ حاجی شانی کے ہمراہ ظہور بیگ اور اسفند یار خان کو ممبر سوشل میڈیا ٹیم مقرر کیا گیا ہے اسکے علاوہ مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کی جانب سے مجلس عاملہ کے 30 اہم ارکان کو بھی مقرر کیا گیا ہے
====================================================