پرنٹ پاک نمائش 2022 نے پرنٹنگ پیکیجنگ انڈسٹری کو مثالی طریقے سے پیش کیا ، غیر ملکی نمائندگی خوش آئند ہے ، فضلی انٹرنیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان حنیف کی جیوے پاکستان کے لیے محمد وحید جنگ سے گفتگو

پرنٹ پاک نمائش 2022 نے پرنٹنگ پیکیجنگ انڈسٹری کو مثالی طریقے سے پیش کیا ، غیر ملکی نمائندگی خوش آئند ہے ، فضلی انٹرنیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان حنیف کی جیوے پاکستان کے لیے محمد وحید جنگ سے گفتگو۔


تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی پرنٹ پاک نمائش کے موقع پر نمائش کی کامیابی اور پرنٹنگ پیکیجنگ انڈسٹری کی کارکردگی اور چیلنجوں پر محمد بھائی جنگ کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے سلمان حنیف نے بتایا کہ مجموعی طور پر یہ بہت کامیاب نمائش ہے ٹیکسٹائل کے بعد ہماری پرنٹنگ پیکجنگ انڈسٹری ملک کی بڑی انڈسٹری ہے جسے پرنٹ پاک نمائش کے ذریعے بہترین طریقے سے پیش کیا گیا ہے یہ انہی لوگوں سے ملاقات بھی ہوئی اور ریگولر کسٹمر سے بھی ملنے کا موقع ملا مختلف ملکوں سے بھی لوگ آئے ہوئے ہیں یہ ہمارے


ملک کے لیے بہت اچھا ہے غیرملکی نمائندگی خوش آئند ہے اسے ہر سال تک ہوتے رہنا چاہیے ایک سال یہ نمائش لاہور میں اور ایک سال کراچی میں ہونی چاہیے یہ ہماری انڈسٹری اور معیشت کے لئے بہت مفید بات ہے معاشی مشکلات کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ بالکل پاکستان مسائل سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں پورا یقین ہے کیا ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی ہم ان مسائل سے نکل جائیں گے ہماری انڈسٹری چلتی رہے گی


کام رکے گا نہیں ۔مسائل وقتی طور پر آتے ہیں معیشت اور مہنگائی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے میں سمجھتا ہوں پچیس کروڑ کے لگ بھگ آبادی ہے لہذا ضروریات ہیں اور کام چلتا رہے گا اپنی کمپنی کے قیام اور کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ پچھلے 25 سال سے ہماری کمپنی مشینری کے شعبے میں کام کر رہی ہے ہم یوزڈ اور برینڈ نیو دونوں میں کام کرتے ہیں آفٹر سیل سروس بھی دیتے ہیں ہمارے پاس پوری ٹیم ہے تربیت یافتہ لوگ ہیں دراصل ہم چائنا کی ایک بڑی کمپنی کے ایجنٹ کے طور پر یہاں کام کر رہے ہیں جیسے ڈائز مشینری بنانے کا بہت تجربہ ہے


اور بہت اچھا کام ہوتا ہے اس مشینری کو ہم یہاں امپورٹ کرتے ہیں ۔پاکستان میں اس مشینری کی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ بالکل ہمارے ملک میں بھی یہ بن سکتی ہے بلکہ اب تک شروع ہو جانی چاہیے تھی لیکن کاسٹ آف بزنس کے مسائل ہیں بعض دیگر ملکوں نے اپنے یہاں مشینری کی تیاری یقینی بنا لی ہے اور وہ دوسرے ملکوں کو بیچ رہے ہیں ہمارے پاس بھی پوری صلاحیت ہے اور ہمیں حکومتی سپورٹ درکار ہے پھر ہم لوگ مینوفیکچرنگ کی طرف جا سکتے ہیں ۔

===============================