پرنٹ پاک 2022 نمائش سے کسٹمرز اور کلائنٹس کی ضروریات کو سمجھنے اور بہتر حکمت عملی بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ کارپوریٹ لنک کے روح رواں فہد اشرف کی جیوے پاکستان کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو

پرنٹ پاک 2022 نمائش سے کسٹمرز اور کلائنٹس کی ضروریات کو سمجھنے اور بہتر حکمت عملی بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ کارپوریٹ لنک کے روح رواں فہد اشرف کی جیوے پاکستان کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو۔


تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی تین روزہ پرنٹ پاک نمائش کے موقع پر جیوے پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فہد اشرف نے محمد وحید جنگ کے مختلف سوالات پر بتایا کہ مجموعی طور پر یہ نمائش بہت کامیاب رہی ہے اس کے ذریعے کسٹمرز اور پلانٹس کی ضروریات سے آگاہی حاصل ہوئی ہے جس کی روشنی میں اپنی حکمت عملی وضع کرنے کا موقع مل رہا ہے


انڈسٹریل انک جیٹ پرنٹنگ سلوشنز کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے سال 2017 میں یہ کمپنی بنائی تھی اور چار پانچ سال کے مختصر عرصے میں کمپنی نے


تیزی سے کامیابی کا سفر طے کیا ہے ہمارے پاس فارما اور فوڈ سیکٹر سمیت مختلف شعبوں کے بڑے کلائنٹس موجود ہیں آسٹریلین برانچ میں غیرملکی کلائنٹس ہیں ہم نے کینیڈا کا جدید سسٹم لگایا ہے پانچ کمپنیوں کا گروپ آف کمپنیز بنا کر مارکیٹ میں کام کر رہے ہیں بہت اچھا ریسپانس ملا ہے اس فیلڈ میں کافی پوٹینشل اور اسکوپ ہے پڑھے لکھے لوگوں کو آگے آنا چاہیے ۔ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے حوالے سے فہد اشرف نے بتایا کہ یقینی طور پر امپورٹ میں مسائل آ رہے ہیں کسٹمز کے ساتھ معاملات میں مشکلات ہیں پہلے جس چیز پر دس بیس فیصد ڈیوٹی سے 40 فیصد تک بڑھ رہی ہے کاسٹ بڑھ گئی ہے


کلائنٹ سے ہم 3 مہینے 6 مہینے کا پرچیز آرڈر ایک مرتبہ لیتے ہیں لیکن یہاں روز کی بنیاد پر قیمتوں میں فرق آ جاتا ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کافی کمی آئی ہے ان مسائل کی وجہ سے ہمارے مارجن کم ہو جاتے ہیں ان کا حل تلاش کرنے کے لیے کلائنٹس کے ساتھ موجودہ صورتحال سامنے رکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔ آپ نے پروفیشنل کیریئر کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے آٹھ سال فارما سیکٹر میں فنانس کے شعبے میں کام کیا وہ تجربہ میرے کام آ رہا ہے میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر یہ اقدام اٹھایا کمپنی کا تجربہ اچھا رہا اور کافی محنت کر رہے ہیں ہمارے پاس غیر ملکی برانڈ ہیں ہم بہتر کوالٹی اور معیار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں

==============================