صنعت کی بہتری کے لیے ہمیشہ PAPGAI نے شاندار اور بے مثال اقدامات کیے ہیں ، چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری عزیز خالد کی جیوے پاکستان کے لیے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو ۔


صنعت کی بہتری کے لیے ہمیشہ PAPGAI نے شاندار اور بے مثال اقدامات کیے ہیں ، چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری عزیز خالد کی جیوے پاکستان کے لیے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو ۔


تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں 3 سے 5 ستمبر تک منعقد کی جانے والی پرنٹ پاک نمائش 2022 کے موقع پر جیوے پاکستان کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جناب عزیز خالد نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اور کاروباری ترقی کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اپنے اراکین کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیے آگاہی اور ترقی کے حوالے سے PAPGAI برسوں سے کراچی اور لاہور میں پرنٹ پاک نمائش کا انعقاد کرتی آ رہی ہے ۔یہ نمائش صنعت کے رہنماؤں کو اپنے متعلقہ صارفین سے رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس سے مارکیٹ اور کاروبار کی ترقی کو فروغ ملتا ہے اس کے علاوہ پرنٹ پاک کے تحت ماہرین کی قیادت میں مختلف شعبہ جات میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے


ان ورکشاپس کے ذریعے شرکت کنندگان کو متعلقہ شعبوں میں اپنے علم میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے

انہوں نے بتایا کہ اس صنعت کی بہتری کے لیے ماضی میں PAPGAI نے ہمیشہ بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں اور آگے بڑھنے کے لئے اپنے لچک دار العمل کے ساتھ ایسوسی ایشن نے


سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ مل کر ریکوگنائزپرائیرلرننگ کے نام سے


ایک پروگرام شروع کرنے میں پہل کی ۔ ایک سوال پر انہوں نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا تمام منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی

=============================