سعودی عرب میں معروف اور متحرک صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدارتی انتخابات میں معروف صحافی ملک ناظم علی نئے صدر منتخب تقریب حلف برداری میں فورم کے عہدیداروں اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا


ریاض ( ناظم علی ) سعودی عرب میں معروف اور متحرک صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدارتی انتخابات میں معروف صحافی ملک ناظم علی نئے صدر منتخب تقریب حلف برداری میں فورم کے عہدیداروں اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا

بعدازاں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے ملک ناظم علی کو مبارکباد دیتے ہوئے فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دی حلف برداری کی تقریب سے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک عظیم مشن اور پیشہ پیغمبری ہے اس کے بغیر سماجی شعور نا ممکن ہے ہم امید کرتے ہیں نومنتخب صدر ملک ناظم علی اپنی اعلی حکمت عملی سے کمیونٹی کی خدمت کے ساتھ ساتھ پاک سعودی دوستی کو مضبوط کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک ناظم علی نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم غیر جانبدار صحافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحافت کے ذریعے دینا بھر سے پاکستان کے تعلقات میں ایک پل کا کردار ادا کرے گا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیف کوآرڈینیٹر معروف صحافتی شخصیت زاہد شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ دیار غیر

میں رہتے ہوئے جہاں اپنی کمیونٹی کی سر گرمیوں کو نمایاں کرکے ان کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں وہیں پاکستان کی سفارتکاری کے فروغ اور مختلف مسائل پر پاکستان کے موقف کو بہتر انداز میں دنیا اور پاکستان کے ارباب اختیار تک پہنچنے میں پاکستانی ہونے کا حقیقی حق ادا کر رہے ہیں جس پر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
تقریب سے ؛ ملک انصر حمید ؛ عدیل ریاض ، عمر فاروق ؛ فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ نوید الرحمن ؛ ملک عرفان علی ، اور عابد شمعون چاند نے نومنتخب صدر ملک ناظم علی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں نئے منتخب ہونے والے صدر ملک ناظم علی کو ان کی اعلی صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا اور پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی جس پر ملک ناظم علی نے مہمان خصوصی سمیت تقریب کے تمام عہدیدارن اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی اور فورم کے لیے اپنی بے لوث صحافتی خدمات کی یقین دہانی کروائی
============================