لاڑکانہ(۔ رپورٹ عاشق خان) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے دریائے سندھ پر واقع عاقل آگانی بند کا دورہ کرکے محکمہ آبپاشی کے افسران سے بریفنگ لی جس پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت پانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک سے زیادہ ہے لیکن اس صورتحال میں کوئی خطرہ نہیں، اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بند کی مضبوطی اور چوکسی کے لیے اقدامات اٹھائیں، جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ عاقل آگانی پر کسی خطرے کی بات نہیں اس وقت صورتحال کافی بہتر ہے جس کے لیے شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔
=========================
Load/Hide Comments