لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق خان
سیلاب اور بارش متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کیمپس میں جلد اور پیٹ کی مختلف امراض پھوٹ پڑیں، جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی جانب سے متاثرین کو علاج فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات۔
سیلاب اور بارش متاثرین کے کیمپس میں بچوں سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین مختلف وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں، زیادہ ڈائیریا، گیسٹرو سمیت متعدد وبائی امراض نے متاثرین کو شدید متاثر کیا ہے جس پر جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی جانب سے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے جامعہ کے ڈاکٹرز پر مشتمل موبائل میڈیکل ٹیمز تشکیل دی گئی ٹیمز کیجانب سے لاڑکانہ کے مختلف علاقوں قائم کیمپس میں پہنچ کر متاثرین کو علاج فراہم کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں رجسٹرار جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ موبائل میڈیکل ٹیمز اپنے فرائض جاری رکھیں گیں
=============================