جاوید زمان خان کی محمد وحید جنگ سے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے خصوصی گفتگو


جاوید زمان خان (CEO A2Zee Switchgear Engineering, SME Pvt Ltd) کی محمد وحید جنگ کے ساتھ جیو پاکستان ڈاٹ کام کے لیے خصوصی گفتگو


پاکستانی انجینئرز باکمال صلاحیتوں کے مالک ہیں دنیا بھر میں ان کے کام کو سراہا جاتا ہے ، نوجوان انجینئرز کو محنت سے نہیں گھبرانا چاہیے ، کامیابی اور خاص مقام حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ۔

نمائش کی کامیابی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جاوید زمان خان کا کہنا تھا کہ پوری انتظامیہ کی کاوشوں کو کریڈٹ جاتا ہے کہ بڑے پیمانے پر کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں یو اس نمائش کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی کمپنی کا آغاز انیس سو ترانوے 1993 میں کیا تھا ، اس وقت یہ ایک چھوٹے پیمانے پر شروع کیا جانے والا سفر تھا جس میں وقت کے ساتھ ساتھ کامیابی حاصل ہوتی گئیں اور کام کو کافی فروغ ملا ، آج ایک یونٹ پر انڈسٹری جہاں میں اور دوسرا یونٹ قاسم میں اس کمپنی کی کامیابی کی داستان بیان کرتا ہے پورٹ قاسم یونٹ پر کام جلد شروع ہونے والا ہے ۔
حکومت کی جانب سے مختلف امپورٹ آئٹمز پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کام کافی متاثر ہوا ہے اور مختلف کنسائنمنٹ بندرگاہ پر پھنسی ہوئی ہیں ایسے معاملات کا جلد حل نکالنا ضروری ہے ۔
نوجوان انجینئرز کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے انجینئرز بہت باصلاحیت ہیں اور دنیا ہمارے انجینئرز کے کام کی معترف ہے ہمارے یہاں فریش انجینئرز کو آگے بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے حکومت نے ان کے لیے تنخواہ مقرر کی ہے لیکن سو بچوں میں سے کچھ بہت آگے بڑھ جاتے ہیں اور باقی خاموشی سے اپنا کام کرتے رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں اپنی کمپنی میں خاص طور پر فریش انجینئرز کو ملازمت دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ بعض انجینئرز شروع سے ہی زیادہ سیلری کا تقاضا کرتے ہیں یا زیادہ ان کی امید رکھتے ہیں حالانکہ پیسہ اور مقام وقت کے ساتھ خود بخود ملتا ہے ۔
اپنی کمپنی کے خاص مہارت والے شعبوں کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی ٹیکسٹائل انڈسٹری فارمیسی اور دیگر شعبوں کے لیے کام کر رہی ہے ہم نے گوادر میں بھی کافی کام کیا ہے بنیادی طور پر ہم لوگ وولٹیج کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور اب میڈیم ولٹیج کے معاملات کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس پر مزید کام کریں گے مولانا نے بتایا ویسے تو 27 28 ملکوں کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں لیکن دبئی میں ہمارا ویئرہاؤس ہے۔ نوعیت کی کامیابی کے حوالے سے انہوں نے خالد پرویز اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی خوشی کا اظہار کیا کہ اس نے بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہو رہی ہیں اس کمپنی کی کامیابی اور اس پر اعتماد کا اظہار ہے ۔


=================================