)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہورمیں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز اور یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی غذائیت کے حولے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروفیسر محمود علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہورمیں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز اور یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی غذائیت کے حولے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروفیسر محمود علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس سیمینار کا مقصد بریسٹ فیڈنگ کے فوائد کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا،سیمینار میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ،پروفیسر ڈاکٹر نشاط مقصود ریٹائرڈ ہیڈ آف پریونٹو پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح میڈیکل کالج ، پروفیسر شمسہ ہمایوں پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ،ڈاکٹر طارق محمود میاں صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز، پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید ہیڈ آف پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر شفیق الرحمن نیوٹریشن اسپیشلسٹ یونیسیف، ڈاکٹر عظمیٰ خرم بْخاری نیوٹریشن آفیسر یونیسیف پروفیسر منیر اختر سلیمی، ڈاکٹر عائشہ فرید، پروفیسر نورین اکمل، ڈینز پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پروفیسر منزہ اقبال پروفیسر منیزہ قیوم، ڈاکٹر رمیزہ کلیم ہیڈ آف سوشل اینڈ پریوینٹو پیڈیاٹرک ڈیپاٹمنٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر فیکلٹی ممبران، نرسز اور پیرامیڈیکس نے بھی شرکت کی سیمینار کے دوران اپنے خطاب میں پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے اور ماں دونوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ ماں کا دودھ بچے کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور بچے کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بریسٹ فیڈنگ ماں کو بھی کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
===================