وطن سے محبت اور لگاؤ ایک فطری جذبہ ہے آزاد وطن میں انسان کو آرام و سکون اطمینان تسلی اور خوشی حاصل ہوتی ہے جس کا اصل اندازہ وطن سے دور رہ کر ہوتا ہے وطن سے محبت اور لگاؤ کا تقاضا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری وطن کا پاسبان محافظ رکھوالا اور حب الوطنی سے سرشار ہو

ریاض ( ناظم علی ) وطن سے محبت اور لگاؤ ایک فطری جذبہ ہے آزاد وطن میں انسان کو آرام و سکون اطمینان تسلی اور خوشی حاصل ہوتی ہے جس کا اصل اندازہ وطن سے دور رہ کر ہوتا ہے وطن سے محبت اور لگاؤ کا تقاضا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری وطن کا پاسبان محافظ رکھوالا اور حب الوطنی سے سرشار ہو اسی حب الوطنی کا مظاہرہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان کی پچہترویں یوم آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کر کے کیا تقریب میں کمیونٹی افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت معروف خان کو حاصل ہوئی تقریب کی نظامت کے فرائض انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے مرکزی صدر سردار محمد رزاق خان نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے فراز جہانگیر نے قومی ترانے سے پروگرام کا شاندار آغاز کیا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب ریاض ریجن کے صدر محمد جہانگیر نے کہا کہ 14 اگست ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے آج ہم علامہ محمد اقبال کے افکار اور بابائے قوم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی اور جمہوری مملکت بنا سکتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم


کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست بانیان پاکستان سے عہد وفا کا دن ہے اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اپنے گروہی فرقہ ورانہ ، جماعتی ، لسانی ، اختلاف کا بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے متحد ہو جائیں انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے مرکزی صدر سردار محمد رزاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی


پر خلوص قیادت تحریک آزادی کے اکابرین اور قائد اعظم محمد علی جناح کے جانثار ساتھیوں کی انتھک محنت اور برصغیر کے مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا تقریب سے ، قاسم شاہ ، سردار عبدالجبار ؛ سردار محمد ریاض اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی پر روشنی ڈالی اور بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا

==========================