سندھ حکومت کا ایک اور بڑا قدم

سندھ حکومت کا ایک اور بڑا قدم


سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین سندھ میں تیار کرنے کا منصوبہ
—————

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں سندھ میں اینٹی وینم اور اینٹی ریبیز ویکسین کے سلسلے میں سندھ کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری پتافی، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک سندھ ڈاکٹر نظیر کلہوڑوو دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ میں اینٹی وینم یعنی سانپ کے کاٹنے اور اینٹی ریبیز یعنی کتے کے کاٹنے کی ویکسین بنانے کے لیے وسائل موجود ہیں، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں سکرنڈ میں قائم وٹرنری انسٹیٹیوٹ، سندھ انسٹیٹیوٹ آف انیمل ہیلتھ کراچی اور ڈاو یونیورسٹی لیب مل کر اس ضمن میں دستیاب و درکار وسائل کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے گی، دورانِ اجلاس یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا،وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری کے بعد ویکسین کے سلسلے میں دیگر ممالک پر ہمارا انحصار ختم ہوجائے گا ،ضرورت کے وقت ویکسین کی موجودگی کو فعال رکھنے میں مدد مل سکے گی، وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری پتافی نے کہا کہ ویکسین کی تیاری سے نہ صرف سندھ بلکہ مرحلہ وار پورے ملک کو بھی ویکسین مہیا کی جا سکے گی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں ٹرشری/ یونیورسٹی بیسڈ اسپتالوں کے ساتھ مشاورت کر کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا تا کہ کیسز کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکے اور سانپوں کی نسل کے مطابق ویکسین بنانے میں مدد مل سکے۔

==============================